پاکستان

بھارت،چین اور روس کی ویکسین لگوانے والوں پریورپین یونین ممالک میں داخلے پر پابندی

یورپی یونین نے فیصلہ کیاہے کہ 27 رکن ممالک اور ریاستوں میں بیرون ملک سے آنے والے صرف ایسے افراد کو اجازت دی جائے گی جنہوں نے موڈرنا، فائزر، ایسٹرازینکا اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوائی ہوئی ہو

یورپ (اردو نیو ز ) یورپی یونین کا کہنا ہے کہ صرف فائزر، موڈرنا، ایسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین لگوانے والوں کو رکن ممالک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے فیصلہ کیاہے کہ 27 رکن ممالک اور ریاستوں میں بیرون ملک سے آنے والے صرف ایسے افراد کو اجازت دی جائے گی جنہوں نے موڈرنا، فائزر، ایسٹرازینکا اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوائی ہوئی ہو۔اس حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ڈرگ اتھارٹی نے اب تک صرف انہی چاروں کورونا ویکسین کی اجازت دی ہے اس لیے ان کے سوا دوسری ویکسین لگوانے والوں کو رکن ممالک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یورپی یونین کے اس فیصلے سے بھارتی، چینی اور روسی ویکسین لگوانے والے افراد رکن ممالک میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی چین کی کورونا ویکسین لگوانے والوں کی داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر، میڈورنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کی منظوری دی تھی جب کہ حال ہی میں چین کی کورونا سائنو فارم کی منظوری بھی دی ہے تاہم یورپی یونین کی ڈرگ اتھارٹی نے اب تک چین کی ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے۔

Related Articles

Back to top button