راجہ ساجدکا ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے امیدوار شہریار علی کے اعزاز میں استقبالیہ
راجہ ساجد اور ان کے بھائیوں راجہ ظفر اقبال ، راجہ رضوان اور راجہ عامر کی جانب سے ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے امیدوار شہر یار علی کے الیکشن کی حمایت کا اعلان
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت راجہ ساجد اور ان کے بھائیوں راجہ ظفر اقبال ، راجہ رضوان اور راجہ عامر کی جانب سے ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے امیدوار شہر یار علی کے الیکشن کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان
راجہ ساجد کے استقبالیہ میں شرکت کے لئے شہر یار علی ،چوہدری اکرم،محسن شاہ نقوی اور عون نقوی کے ہمراہ پہنچے تو میزبانان اور شرکاءکی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال
کمیونٹی کو موقع ملا ہے کہ منتخب ایوانوں میں اپنینمائندگی ہم خود کریں ، خوش آئند بات ہے کہ شہر یار علی جیسے لوگ سامنے آئے ہیں کہ جو سیاسی نظام کو سمجھتے ہیں اور کمیونٹی کی نمائندگی کی اہلیت بھی رکھتے ہیں ،راجہ ساجد
شہر یار علی نے راجہ ساجد سمیت راجہ برادران کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی سپورٹ میری اپنی کمیونٹی کی ہے ، میرا الیکشن ، میرا نہیں بلکہ ہم سب کا الیکشن ہے اور میری کامیابی ، ہماری کامیابی ہو گی
شہریار علی کامیاب ہوتے ہیں تو نیویارک سٹیٹ میں منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی امریکن آفیشل ہونگے،ان کی کامیابی سے کمیونٹی کے لئے بھی منتخب ایوانوں کے دروازے کھل جائیں گے ،چوہدری اکرم
عذرا ڈار، عون نقوی اور معوذ صدیقی سمیت شرکاءکی جانب سے بھی شہر یار علی کی لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکہ میں سیاسی عمل میں حصہ لینا اوراپنی جگہ بنانا ، بہت ضروری ہے
نیویارک (اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت راجہ ساجد اور ان کے بھائیوں راجہ ظفر اقبال ، راجہ رضوان اور راجہ عامر کی جانب سے ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے امیدوار شہر یار علی کے الیکشن کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس حمایت کا اعلان راجہ ساجد کی جانب سے شہر یار علی کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں کیا گیا ۔ کمیونٹی رہنما و ہیومین رائٹس کمشنر ناسا کاؤنٹی عذرا ڈارکے اشتراک سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کے لئے شہر یار علی اپنے والد چوہدری اکرم رحمانیہ اور محسن شاہ نقوی اور عون نقوی کے ہمراہ پہنچے تو میزبانان اور شرکاءکی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا گیا ۔تقریب میں نظامت کے فرائض عون نقوی نے ادا کئے جبکہ عتیق قادری نے اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے تقریب کا آغاز کیا ۔
راجہ ساجد نے شہریار علی اور چوہدری اکرم سمیت تمام شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری کمیونٹی کو ناسا کاؤنٹی میں نادر موقع ملا ہے کہ منتخب ایوانوں میں ہماری نمائندگی ہم خود کریں ، خوش آئند بات یہ ہے کہ شہر یار علی جیسے جواں سال لوگ سامنے آئے ہیں کہ جو نہ صرف سیاسی نظام کو سمجھتے ہیں کہ کمیونٹی کی نمائندگی کی اہلیت بھی رکھتے ہیں ۔
شہر یار علی نے راجہ ساجد سمیت راجہ برادران کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے سب سے بڑی سپورٹ میری اپنی کمیونٹی کی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا الیکشن ، میرا نہیں بلکہ ہم سب کا الیکشن ہے اور میری کامیابی ، ہماری کامیابی ہو گی ۔
چوہدری اکرم کی جانب سے بھی راجہ ساجد اور ان کے بھائیوں کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ چار نومبر کے الیکشن میں شہریار علی کامیاب ہوتے ہیں تو نیویارک سٹیٹ میں منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی امریکن آفیشل ہونگے اور ان کی کامیابی سے کمیونٹی کے دیگر ارکان کے لئے بھی منتخب ایوانوں کے دروازے کھل جائیں گے ۔
عذرا ڈار، عون نقوی اور معوذ صدیقی کی جانب سے بھی شہر یار علی کی لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکہ میں سیاسی عمل میں حصہ لینا اوراپنی جگہ بنانا ، بہت ضروری ہے ۔ہماری کمیونٹی میں سے شہریا ر علی آگے بڑھے ہیں ، ان کی حوصلہ افزائی اور بھرپور ساتھ دینا چاہئیے ۔
ناسا کاو¿نٹی لیجسلیٹو کونسل کے الیکشن چار نومبر کو ہونے جا رہے ہیں ۔ان الیکشن میں شہریار علی کی کامیابی ، نیویارک کے منتخب ایوانوں میں پہلے پاکستانی امریکن کے پہنچنے کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔



