اوورسیز پاکستانیزخبریں

عدنان شفیق کا صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر اظہار تعزیت

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کاز ، کشمیری عوام اور مسلہ کشمیر کے حل کے لے دہائیوں پر مشتمل خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، عدنان شفیق

لاس اینجلس ( اردونیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کے رہنما اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت عدنان شفیق نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہا رکیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں عدنان شفیق نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کاز ، کشمیری عوام اور مسلہ کشمیر کے حل کے لے دہائیوں پر مشتمل خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
عدنان شفیق کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی کشمیر کاز کے لئے خدمات اور مشن کو آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے ہمیشہ کشمیر کے پرامن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل پر زو ر دیا اور وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے بہت بڑے وکیل تھے ۔
عدنان شفیق نے کہا کہ ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سوگوارخاندان اور کشمیری عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

Related Articles

Back to top button