پاکستاناوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت طارق خان کی نماز جنازہ ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

طارق خان مرحوم کی نماز جنازہ محمدی مسجد لانگ آئی لینڈ میں ادا کی گئی، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت، مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت طارق خان کی نماز جنازہ ، کمیونٹی کاسوگوار خاندان کیساتھ اظہار تعزیت
طارق خان مرحوم کی نماز جنازہ محمدی مسجد لانگ آئی لینڈ میں ادا کی گئی، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت، مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین
ایس کانگریس مین ٹام سوازی خصوصی طور پر فیونرل ہوم آئے اور طارق خان کی بیوہ ، بچوں ، اہل خانہ ، ڈاکٹر اعجاز احمد سمیت دیگر سوگواران سے طارق خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت اور APPACکے بورڈ ممبر طارق خان کی نماز جنازہ ، ہفتہ 10اکتوبر کو دوپہر12:30بجے محمدی مسجد المانٹ ، لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر ہادی ، اسد چوہدری ، شاہد علی، اورنگزیب پیرزادہ ، بدر بھٹی، ناہید بھٹی، حارث بھٹی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور شرکاءکاکہنا تھا کہ طارق خان کی وفات سے پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے مخلص، ملنسار، خدمتگار رکن سے محروم ہو گیا ہے ۔ طارق خان نے اپنے کاروبار کے علاوہ تین سے زائد دہائیوں تک سماجی شعبے میں قابل قدر خدمات انجام دیں ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک۔APPAC) کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمدسمیت بورڈ ممبرز کی جانب سے بھی طارق خان جو کہ APPACکے بورڈ ممبرز تھے ، کی وفات پر ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ اے پی پیک ، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ حمزہ مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد طارق خان مرحوم کے جسد خاکی کو پیری فیونرل ہوم لے جایا گیا جہاں ”ویونگ “ کا انتظام کیا گیا۔ یو ایس کانگریس مین ٹام سوازی خصوصی طور پر فیونرل ہوم آئے اور انہوں نے طارق خان مرحوم کی بیوہ ، بچوں ، اہل خانہ ، اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد سمیت دیگر سوگواران سے طارق خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ کانگریس مین سوازی نے اپنے تعزیتی کلمات میں طارق خان مرحوم کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا ۔
طارق خان مرحوم کی تدفین ، اتوار کو لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے قبرستان میں کیگئی۔واضح رہے کہ طارق خان ، کا فلوریڈا میں انتقال ہو گیا تھا جہاں سے ان کے جسد خاکی کو نیویارک لایا گیا ۔ مرحوم کے سوگوار خاندان سے پاکستانی کمیونٹی نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

@urdunews.usa Congressman Tom Suozzi Remembers Tariq Khan as a Proud American Who Honored His Roots #APPAC #UrduNewdUSA ♬ original sound UrduNews.USA

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے