پاکستان

ارب پتی ٹرمپ ٹیکس انکم ٹیکس گوشواروں میں غریب نکلے

سال 17-2016 میں محض 750 ڈالر انکم ٹیکس دیا۔ صدر ٹرمپ ٹیکس گوشواروں میں کاروبار میں خسارہ ظاہر کرتے رہے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ارب پتی ہونے کے باوجود ٹیکس گوشواروں میں غریب نکلے، سال 2016 میں الیکشن کے سال اور صدارت کے پہلے سال محض سات سو پچاس ڈالر انکم ٹیکس ادا کیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ 15 میں سے 10 سال انکم ٹیکس دیا ہی نہیں، سال 17-2016 میں محض 750 ڈالر انکم ٹیکس دیا۔ صدر ٹرمپ ٹیکس گوشواروں میں کاروبار میں خسارہ ظاہر کرتے رہے۔اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے 19-2018 کا ٹیکس ڈیٹا ظاہر ہی نہیں کیا، دوسری جانب صدر ٹرمپ نے خبر کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا ہے، ٹرمپ کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ سالوں میں لاکھوں ڈالر ٹیکس ادا کر چکے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ امریکہ کے واحد صدر ہیں جنہوں نے اپنے ٹیکس گوشواروں کو عام نہیں کیا حالانکہ انہوں نے گزشتہ 15 سالوں میں سے 10 ال کوئی وفاقی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا، وہ خود کو محب وطن کہتے ہیں لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک ارب پتی شخص پر کوئی ٹیکس ہی واجب الادا نہ ہوا ہو۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اوسط ٹیکس دہندہ نے 2017 میں 12200 ڈالر انکم ٹیکس ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button