پاکستان

برطانوی الیکشن : اہم باتیں جو جاننا ضروری ہیں

الیکشن میں 15پاکستانی نژادبرطانوی پارلیمان میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ، خواتین ارکان کی سب سے بڑی تعداد پارلیمان میں پہنچی ہے

برطانیہ میں گزشتہ 5 سال کے دوران یہ تیسری مرتبہ عام انتخابات ہوئے ہیں،الیکشن میں بریگزٹ پارٹی ایک بھی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی

لندن (اردو نیوز ) برطانیہ میں 12دسمبر کو ہونیوالے الیکشن میں چند ایک قابل ذکر باتیں سامنےآئی ہیں جو کہ جاننا ضروری ہیں ۔پاکستان اور پاکستانی نژاد برطانوی کمیونٹی کے حوالے سے قابل ذکر امر یہ ہے کہ ان الیکشن میں آخر اطلاعات تک کل 15پاکستانی نژادامیدوار پارلیمان میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ ان ارکان میںلیبر پارٹی کی جانب سے کامیاب ہونے والوں میں ناز شاہ (بریڈ فورڈ) ، خالد محمود ( برمنگھم)، یاسمین قریشی( ساوتھ بولٹن)، افضل خان( مانچسٹر )، طاہر علی (برمنگھم )، محمد یاسین (بریڈ فورڈ شائر)، عمران حسین( بریڈ فورڈ ایسٹ)، زارا سلطانہ( کوونٹری ساو¿تھ) اور شبانہ محمود (برمنگھم لیڈی ووڈ ) شامل ہیں ۔
دوسری جانب برسر اقتدار کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے جو پاکستانی نژاد پارلیمان میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان میں نصرت غنی( وئیلڈن)، عمران احمد( بیڈفورڈ شائر)، ساجد جاوید (برومس گرو)، رحمان چشتی (گلنگھم) اور ثاقب بھٹی (میریڈن ) شامل ہیں۔
برطانیہ میں ہونے والے 2019 کے عام انتخابات میں ریکارڈ نمبر میں خواتین ممبر پارلیمان منتخب ہوئی ہیں اور یہ ملک کی سیاست کے لیے ایک خوش آئند بات ہے۔ انتخابات کے تاریخی نتائج کے بعد 220 خواتین ممبر پارلیمان منتخب ہو چکی ہیں جبکہ 2017 میں یہ تعداد 208 تھی۔
ان الیکشن میں سب سے زیادہ تعدادمیں خواتین منتخب ہو کر پارلیمان میں پہنچی ہیں جن کی تعداد220ہے جبکہ 2017کے الیکشن میں یہ تعداد208تھی ۔
الیکشن میں بریگزٹ پارٹی ایک بھی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پارٹی صدر نائجیل فراج کا کہنا ہے کہ ہم دوسرا ریفرنڈم روکنا چاہتے تھے۔ ان کا کہناہے کہ اگر برطانیہ بریگزٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو سمجھیں گے کہ ہم کامیاب ہوئے۔

بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے اہم معاملہ شمالی آئرلینڈ اور یورپی یونین کے رکن ملک آئرلینڈ کے درمیان ،کسٹم قوانین کا ہے۔ اس معاملہ پر برطانیہ کی سیاسی جماعتوں میں اختلافات رہے ہیں۔
برطانیہ میں گزشتہ 5 سال کے دوران یہ تیسری مرتبہ عام انتخابات ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پھر راج کریگا بورس جانسن ، برطانوی الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی کامیاب
یہ بھی پڑھیں : برطانوی میں پانچ سالوں میں تیسرے الیکشن

UK Elections 2019, Brexit,

Boris Johnson

Related Articles

Back to top button