پاکستان

”اَن امپلائمنٹ بینیفٹس “ لینے والے توسیع جبکہ ریپبلکن اور کاروباری حضرات بینیفٹس کی بندش چاہتے ہیں

کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کی صورتحال کے پیش نظر ، لوگ ایک بار پھر پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ ” اَن امپلائمنٹ بینیفٹس“ میں توسیع ہو تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ توسیع کے حوالے سے کوئی بڑی سیاسی ہلچل نظر نہیں آتی

نیویارک (اردونیوز ) امریکہ میں کورونا وائرس وبا (کووڈ۹۱) کی وجہ سے بے روز گار ہونے والے ایسے لاکھوں امریکی کہ جنہیں وفاقی حکومت اور اپنی اپنی ریاستی حکومت کی جانب سے بے روز گار ہونے کی وجہ سے ”اَن امپلائمنٹ بینیفٹس “ مل رہے ہیں ، چاہتے ہیں کہ یہ بینیفٹس جاری رہیں اور ان مین وفاقی حکومت کی جانب سے توسیع کر دی جائے لیکن ریپبلکن پارٹی کے بیشتر ارکان کانگریس اور کاروباری حضرات کہ جن کے ورکرز بڑی تعداد میں بینیفٹس لے رہے ہیں اور کام پر واپس نہیں آرہے ، چاہتے ہیں کہ ”اَن امپلائمنٹ بینیفٹس “میں مزید توسیع نہ کی جائے اور ورکرز کو کام پر واپس جانے دیا جائے ۔
واضح رہے کہ فیڈرل ”اَن امپلائمنٹ بینیفٹس “پروگرام بشمول پینڈیمک ان امپلائمنٹ اسسٹنس اور فیڈرل اَن املائمنٹ پینڈیمک اسسٹنس ، چھستمبر تک بند ہو رہی ہے ۔واضح رہے کہ کوروناوبا کے دوران تین مختلف قسم کے ” اَن امپلائمنٹ بینیفٹس “ پروگرام مارچ2020میں”Caresایکٹ “ کے تحت بنائے گئے تھے ۔ یہ پروگرام ستمبر کے پہلے ہفتے میں ختم ہو رہے ہیں ۔دریں اثناءامریکہ کی 26ریاستوں کے گوررنروں نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہواہے کہ وہ فیڈرل بینیفٹس پروگرام سے خود کو دستبردار کر لیں گے ، اگرچہ ان میں سے بعض کو عدالتوں میں قانونی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
” پین ڈیمک اَ ن املائمنٹ اسسٹنٹس “ وصول کرنے والے بے روز گارافراد چھ ستمبر کے بعد کسی اور قسم کی ”اَن املائمنٹ انشورنس “ کے لئے اہل نہیں رہ جائیں گے ۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران ایسے افراد کہ جو بچوں کی ایسے افراد کہ جو ان پر انحصار کرتے ہیں ، کی دیکھ بھال کی وجہ سے اَن املائمنٹ انشورنس “ کے تحت مدد وصول کررہے تھے ۔ اس مد میں انڈیپنڈنٹ کنٹریکٹرز ، گیگ ورکرز اور پارٹ ٹائم ورکرز بھی شامل تھے ۔چھ ستمبر کے بعد ان ملازمین کو بے روز گار ہونے کے حوالے سے کسی مد میں اسسٹنٹس نہیں مل سکے گی ۔
لیبر ڈے ویک اینڈ کے بعد ، بعض ریاستوں میں بعض ورکرز ” توسیع شدہ بینیفٹس “(Extended Benefits) کے اہل ہوں گے جس کے تحت تیرہ سے بیس ہفتے تک مزید بے روزگار ی امداد دی جا سکتی ہے ۔یہ بینیفٹس واشنگٹن ڈی سی سمیت نو ریاستوں میں دئیے جا رہے ہیں ۔
بعض ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کی صورتحال کے پیش نظر ، لوگ ایک بار پھر پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ ” اَن امپلائمنٹ بینیفٹس“ میں توسیع ہو تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ توسیع کے حوالے سے کوئی بڑی سیاسی ہلچل نظر نہیں آتی ۔بعض ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بے روز گار افراد کو گھر بیٹھے کام کئے بغیر بے روزگار ی کی مد میںملنے والے فنڈز بھی ایک وجہ ہے کہ لوگ کام پر واپس نہیں جا رہے یا کام کی تلاش کے لئے باہر نہیں نکل رہے ۔

Unemployment Benefits

Khan Law Office New York

Related Articles

Back to top button