امیگریشن نیوزپاکستانخبریں

سال2022میں9لاکھ امیگرنٹس امریکی شہری بن گئے

More than 900,000 Immigrants Became US Citizens in the 2022 Fiscal Year

امریکہ میں کورونا وبا کے بعد امیگرنٹس کی جانب سے امریکی شہریت کے حصول کے اعدادو شمار میں جو کمی آئی تھی ،اس میںرواں سال میں ایک بار پھر بڑی تعداد میںاضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔امریکی تحقیقاتی ادارے اور تھنک ٹنک ”پیو ریسرچ “کی ایک رپورٹ

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں کورونا وبا کے بعد امیگرنٹس کی جانب سے امریکی شہریت کے حصول کے اعدادو شمار میں جو کمی آئی تھی ،اس میںرواں سال میں ایک بار پھر بڑی تعداد میںاضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔امریکی تحقیقاتی ادارے اور تھنک ٹنک ”پیو ریسرچ “کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2022میں نو لاکھ امیگرنٹس نے امریکی شہریت حاصل کی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سال 2008کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی مالی امریکی سال میں اتنی بڑی تعداد (نو لاکھ ) میں امیگرنٹس ، امریکی شہری بنے ہوں ۔

”پیو ریسرچ“ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ انہوں نے مذکورہ اعداد و شمار یو ایس ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ اور مردم شمار ی بیورو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس سے حاصل کئے ہیں ۔پیو کے ایک اور سروے کے مطابق، نیچرلائزیشن(امریکی شہریت ) میں اضافہ قانونی گرین کارڈ حاصل کرنے والے تارکین وطن اور زیادہ غیر ملکی طلباء، سیاحوں اور دیگر قانونی عارضی تارکین وطن کی،کورونا وبا کے خاتمہ کے بعد ، ملک میں ہونے والے اضافے کے ساتھ موافق ہے۔

 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ (کورونا ) وبا سے قبل امریکی میں تین ماہ کے دوران اوسطً ایک لاکھ نوے ہزار امیگرنٹس ، امریکی شہریت حاصل کرتے تھے ۔ان نمبروں میں سال 2020میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ۔سال 2021میں ان اعداد و شمار میں بہترین آئی اور اوسطً تعداد ایک لاکھ تک جا پہنچی ۔

Related Articles

Back to top button