اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

امریکی وائس پریذیڈنٹ کمالا ہیرس کو کورونا ہو گیا

کمالا ہیرس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان وائٹ ہاؤس کی جانب سے کیا گیا

نیویارک(محسن ظہیر) امریکی وائس پریذیڈنٹ کمالا ہیرس کو کورونا ہوگیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کئے جانے والے ایک اعلان کے مطابق کمالا ہیرس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگرچہ امریکہ میں کورونا وبا میں قابل ذکر حد تک کمی آگئی ہے اور کاروبار زندگی بحال ہو گیا ہے تاہم اب ایک بار پھر ملک میں کورونا کیس رپورٹ ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ کمالا ہیرس سے قبل نیویارک سٹیٹ کے مئیر ایرک ایڈمز اور نیویارک سٹی کونسل کی سپیکر ایڈریا ایڈمز سمیت اہم شخصیات کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔

دوسری جانب چین کے دارالحکومت بیجنگ میںبھی کورونا کے کیس رپورٹ ہونے کے بعدشہریوں پر کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر بیجنگ میں چینی شہریوں نے اشیائے خوردو نوش اس خدشے کہ کہیں لاک ڈاؤن کی جانب صورتحال نہ چلی جائے ، خریدنا شروع کردی ہے ۔

Related Articles

Back to top button