اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں ”یوم القدس“ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی

ٹائمز سکوائر پر یوم القدس کے حوالے سے منعقدہ اجتماع میں مسلم امریکن کمیونٹی کے علاو ہ انٹر فیتھ اور انسانی حقوق کی تنظیموںکے قائدین و ارکان کی شرکت

فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا، فلسطینی ریاست کے قیام اور فری فلسطین نعروں سے ٹائمز سکوائر گونج اٹھا، اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت ، اقوام عالم سے نوٹس کا مطالبہ
آخر میں یوم القدس ریلی کے شرکاءنے ٹائمز سکوائر سے لیکر اسرائیلی قونصلیٹ تک مارچ کیا اور قونصلیٹ کے سامنے جا کر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا
اصطفیٰ نقوی ، حجة الاسلام سید علی الموسوی ،امین حسین ،ماریہ عباس ،کے علاوہ بل ڈورس(آئی اے سی)، جو لومبراڈو ، لوئیزا ریویرا ، سائرس میک گول ڈرک اور مازی سمیت دیگر عمائدین کی شرکت و خطابات

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر پر حسب روایت اس سال بھی یوم القدس منایا گیا جس میں فلسطین سمیت مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے اس مظاہرے میں یہودی کمیونٹی کے اس مخصوص گروپ نے بھی شرکت کی کہ جو زائنوسٹ اسرائیل کے مخالف ہیں اور فلسطین اور فلسطینی عوام کے حقوق کے حامی ہیں
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مختلف بینرز، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے
یوم القدس کے اجتماع میں اصطفیٰ نقوی ، حجة الاسلام سید علی الموسوی ،امین حسین ،ماریہ عباس ،کے علاوہ بل ڈورس(آئی اے سی)، جو لومبراڈو (یونائیٹڈ نیشنل انٹی وار کولیشن ) ، لوئیزا ریویرا (آسکر مینڈل کمیٹی)، سائرس میک گول ڈرک اور مازی (سول پرپوز) سمیت کرسچیئن ،جیوئش سمیت مختلف عقائد اور انسانی و شہری آزادی کی تنظیموں کے قائدین نے بھی شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کے حق میں نعر ے لگائے
Youm Al Quds New York, Istafa Naqviاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر ظلم و ستم پر دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے ،واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل کا ہاتھ روکا جائے اور فلسطینی ریاست کے فوری قیام کو عمل میں لایا جائے ۔ یوم القدس کے اجتماع میں فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پرفلسطینی ریاست کے قیام اور فری فلسطین نعروں سے ٹائمز سکوائر گونج اٹھا۔ شرکاءو قائدین کی جانب سے اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے ۔مقررین نے امریکی قیادت سے بھی کہا کہ وہ بے جا اسرائیل کی حمایت نہ کرے ۔
آخر میں یوم القدس ریلی کے شرکاءنے ٹائمز سکوائر سے لیکر اسرائیلی قونصلیٹ تک مارچ کیا اور قونصلیٹ کے سامنے جا کر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

Related Articles

Back to top button