اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام یوم تکبیر منایا جائیگا

مسلم لیگ ہاؤس بروکلین نیویارک میں یوم تکبیر کی خصوصی تقریب ہو گی ، دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کریں گے، میاں فیاض

نیویارک ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی 28مئی کو یوم تکبیر کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس ا ے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض کیا۔

میاں فیاض کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے عہدیداران اور ارکان 28مئی کو مسلم لیگ ہاؤس بروکلین، نیویارک میں اکٹھے ہوںگے جہاں پر جوش و خروش کے ساتھ یوم تکبیر منایا جائیگا اور میاں نواز شریف سمیت پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں کہ جن کی بدولت دفاع پاکستان ناقابل تسخیر بنا ، کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔

میاں فیاض نے تمام لیگی ساتھیوں کو دعو ت دی ہے کہ وہ یوم تکبیر کی تقریب میں شریک ہو کر پاکستانی کے قومی ہیروں کو خراج تحسین پیش کریں ۔

Mian Fayyaz, PMLN USA
Mian Fayyaz, SVP PML(N) USA

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button