اوورسیز پاکستانیز

الریان مسلم فیونرل ہوم بروکلین کا افتتاح

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو پر مکی مسجد بروکلین کے بالکل کے ساتھ الریان مسلم فیونرل سروسز کے نام سے فیونرل ہوم قائم

ظفر اقبال اور امتیاز احمد سمیت ان کے ساتھیوں کے زیر انتظام قائم مسلم فیونرل ہوم میں اسلامی اور شرعی تقاضوں کے عین مطابق تجہیز و تکفین کے انتطامات اور میت کو پاکستان بھجوانے کے انتظام بھی ہونگے

قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، اسمبلی مین رابرٹ کیرل ، امام مکی مسجد مولانا عبدالرشید سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور مقامی ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت

نیویارک(خصوصی رپورٹ) نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو پر مکی مسجد بروکلین کے بالکل کے ساتھ الریان مسلم فیونرل سروسز کے نام سے فیونرل ہوم قائم کر دیا گیا ہے ۔ظفر اقبال اور امتیاز احمد سمیت ان کے ساتھیوں کے زیر انتظام قائم مسلم فیونرل ہوم میں اسلامی اور شرعی تقاضوں کے عین مطابق تجہیز و تکفین کے انتطامات اور میت کو پاکستان بھجوانے کے انتظام بھی ہونگے۔
افتتاحی تقریب میں اوادالسید لمتجی ان کے صاحبزادے کریم ¾ ظفر اقبال ،مکی مسجد کے صد اکرم امین خان ،ناصر اعوان، چوہدری جاوید چیچی ، شیخ عارف ، منظور جنجوعہ ، محمد رضوی ،سارجنٹ مسٹر ضیغم ،عبدالعزیز بٹ ،حاجی یونس، اکرام قریشی ،طاہر مغل، میاں ندیم اسحاق، شاہد حمید خان ، شیخ اشفاق، سجاد بٹ ، امین غنی ،آصف بیگ، سائیں الیاس، طاہر امین ، ثاقب ،اختر چوہدری ، شفیق مہر، اشرف،سیمی اسد اور عبدالباسط سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی ارکان شریک ہوئے ۔

شرکاءنے کہا کہ الریان نے کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر پاکستانی کمیونٹی کےلئے ایک اہم ضرورت کو فیونرل ہوم قائم کرکے پورا کر دیا ہے ۔

الریان مسلم فیونرل سروسز کے امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ الریان فیونرل سروسز ساتوں دن24 گھنٹے کام کرے گا۔ جہاں مرحومین کو شرعی تقاضوں کے مطابق تجہیز و تکفین کے تمام انتظامات موجود ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں میت کو غسل دینے کے علاوہ قونصلیٹ کے کاغذات اور مرحوم کی نماز جنازہ مسجد قبرستان اور ایئر پورٹ تک ٹرانسپورٹیشن بھی فراہم کی جائے گی۔ امتیاز احمد اور ظفر اقبال سمیت دیگر نے تمام شرکاءکا افتتاحی تقریب میں شرکت پر شکرئیہ ادا کیا ۔

Related Articles

Back to top button