اوورسیز پاکستانیز

نیوجرسی میں اسد اختر پہلے پاکستانی امریکن فری ہولڈر بن گئے، امریکن مسلم کونسل کا عظیم الشان استقبالیہ

امریکن مسلم کمیونٹی کا نیو جرسی میں پہلے پاکستانی فری ہولڈر اسد اختر کے اعزاز میں استقبالیہ

جرسی سٹی (صدائے پاکستان) نیو جرسی میں مختلف کمیونٹیز کے درمیان مذہبی رواداری اور امن و سلامتی کے فروغ کیلئے سر گرم عمل نمائندہ تنظیم ساﺅتھ ایشین کمیونٹی آﺅٹ ریچ (SACO)نے حال ہی میں نیو جرسی کی پیسک کاﺅنٹی کے اولین پاکستانی امریکن فری ہولڈر اسد اختر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں نیو جرسی اسٹیٹ اور سٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت مختلف کمیونٹیز کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی ۔پاکستان کے قونصل جنرل راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔ اس خوبصورت تقریب کا انعقادSACO کے روح رواں سیم خان نے اپنے ساتھیوں صلاح الدین مصطفی‘ ڈاکٹر زبیر‘ ڈاکٹر ایم عالم‘ سعاد عباسی‘ حمیم شاہ ‘ ڈاکٹر علی چوہدری‘ متین عباس‘ عابد اسلام اور دیگر کے تعاون سے کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ معروف سکالر امام شبلی نے خوبصورت انداز میں تلاوت کی۔ نظامت کے فرائض صلاح الدین مصطفی نے انجام دئیے۔
اس موقع پر منتخب عہدیداروں اور مختلف کمیونٹیز کی نمائندہ شخصیات نے اظہار خیال کیا اور اسد اختر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں نیو جرسی سٹی کی منتخب کونسل میں ایک خوشگوار اضافہ قرار دیا۔
اسد اختر نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے سا کو کا استقبالیہ کے انعقاد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فری ہولڈر کے عہدے کی وضاحت کی کہ یہ عہدہ سٹی کونسل کے اراکین اور سٹیٹ لچسلیٹر کے مساوی ہوتا ہے۔ جو بجٹ اور دیگر مالیاتی امور کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے الیکشن کے بعد امریکہ میں مسلمانوں کو تشویش لا حق ہے اس میں کوئی شبہ بھی نہیں مگر امریکہ مذہبی روا داری‘ انصاف کے اعلیٰ اصولوں اور شخصی آزادی کی بنیاد پر قائم ہے یہاں کسی کو رنگ نسل اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے اپنے انتخاب کو اس ضمن میں ایک روشن مثال قرار دیا۔

اسد اختر نے کہا کہ وہ تمام کمیونٹیز کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مختلف قومیتوں اور رنگ نسل کے لوگوں کی موجودگی امریکہ کی خوبصورتی ہے اور یہی امریکہ ہے۔ سینٹر باب سمتھ‘ ووڈبرج کے میئر جان مکر میک‘ فری ہولڈر برائن لیوین‘فری ہولڈر شانتا نارا‘ فری ہولڈر سرگیﺅ گرانڈوز‘ ایسٹ برشروک کے میئر براڈ کوہن‘ ایلسن کے میئر ٹام لینکے‘ سینئر پیٹ ڈیگن‘ اسمبلی وومن نینسی پنکن‘ اسمبلی مین جان ونسکی‘ قونصل جنرل راجہ علی اعجاز اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

بڑی تعداد میں کونسل ممبران اور مختلف اداروں کے سر براہان بھی استقبالیہ میں شریک ہوئے۔ سیم خان نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ حسب معمول کھانے کا بہترین انتظام تھا۔ محفل موسیقی کا بھی اہتمام تھا۔

Related Articles

Back to top button