اوورسیز پاکستانیز

یہی وقت ہے ، متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے ،کمیونٹیAPPACکے پلیٹ فارم پر جمع ہو

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کی واشنگٹن میں کامیاب کمیونٹی ورکشاپ

واشنگٹن ڈی سی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (APPAC)کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے ورجینیا میں اپنی نوعیت کی منفرد کمیونٹی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد اور کمیٹی کے بورڈ ممبرز کے زیر اہتمام منعقدہ اس ورکشاپ میں امریکہ کی اہم ریاستوں نیویارک، نیوجرسی ، ورجینیا، میری لینڈ، واشنگٹن ، ٹیکساس، نیواڈا، کیلی فورنیا ،نارتھ کیرولینا سمیت دیگر سے کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ،سکالرز و ارکا ن نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
کمیونٹی ورکشاپ میں امریکہ میںبسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے ماضی ، حال اور مستقبل کے بارے میں تفصیلی غور و فکر کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی متحد ہو ، اپنے مشترکہ اغراض و مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ،آگے بڑھے اور درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہوتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کرے بصورت دیگر وہ دوسری کمیونٹی سے پیچھے رہ جائے گی ۔ ایسا کرنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ کمیونٹی امریکی نظام کے قومی دھارے میں شامل ہو اور اپنے کردار کو یقینی بنائے ۔
ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقاصد کے حصول اور کمیونٹی کو ایک جگہ متحد کرنے کےلئے امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی اپنا پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے جس پر سب جمع ہوں اور اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو یقینی بنائیں ،

کمیونٹی ورکشاپ کے مقررین، شرکاءکے اعزازمیں امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان ایمبسی میں عشائیہ و استقبالیہ بھی دیا

کمیونٹی ورکشاپ کے مقررین، شرکاءکے اعزازمیں امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان ایمبسی میں عشائیہ و استقبالیہ بھی دیا ۔انہوں نے اوورسیز کمیونٹی کو ملک و قوم کا عظیم سرمائیہ قرار دیتے ہوئے کہ امریکہ دنیا کا ایک یونیک ملک ہے کہ جہاں نظام کا حصہ بننے کے یکساں مواقع سب کےلئے موجود ہیں ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کامیابی کے پاک امریکہ تعلقات کے لئے بہت معنی ہیں ۔
کمیونٹی ورکشاپ میں معروف سکالر پروفیسر فیضان حق نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا اور شرکاءپر تاریخی پس منظر اور دلائل سے واضح کیا کہ کسی بھی امیگرنٹ کمیونٹی کی طرح امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے لئے امریکی نظام کو اہم حصہ بننا اور امریکی نظام کے قومی دھارے میں شامل ہونا کتنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کےلئے کمیونٹی کی گرانقدر خدمات ہیں ۔اب وقت ہے کہ ہم وقت کے تقاضوں کو پیش نظر رکھیں اور نظام کا حصہ بننے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
ورکشاپ میں شریک امریکہ کی اہم ریاستوں سے کمیونٹی کی اہم شخصیات ، قائدین ، سٹوڈنٹس نے خطاب کے دوران اے پی پیک کی کمیونٹی ورکشاپ کی کوشش کو شاندار الفاظ میں خراھ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس سلسلے کو محض ایک ورکشاپ تک ختم نہیں ہونا چاہئیے بلکہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئیے ۔ مشاورت اور اجتماعی کردار سے ہی آگے بڑھنا ممکن ہے ۔
سفیر اعزاز احمد چوہدری نے شرکاءکو پاکستان ایمبسی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ بات نہایت ہی خوش آئند ہے کہ کمیونٹی کی تنظیمیں ایک ساتھ اکٹھی ہوئیں اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ کمیونٹی کے بہتر اور کامیاب مستقبل کے لئے مل کر کام کریں گے ۔
اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے سفیر اعزاز احمد چوہدری کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے شرکاءکی پذیرائی کی ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم سب مل کر کام کرسکتے ہیں ، ایک دوسرے کی بات سن سکتے ہیں اور شانہ بشانہ ساتھ چل سکتے ہیں ۔یہ وہ تمام اقدام ہیں کہ جو ہماری آگے بڑھنے میں حوصلہ افزائی کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button