اوورسیز پاکستانیز

امریکہ اور برطانیہ سے پاکستان جانے والے اوورسیز پاکستانیوں نے نئے پاکستان میں کیا دیکھا

وزارت اوورسیز پاکستانیز کی دعوت پر امریکہ اور برطانیہ سے اوورسیز پاکستانی سرمائیہ کاروں کے 12رکنی وفد کاپاکستان کا خصوصی دورہ

پاکستان میں اپنی آنکھوں سے خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ ترقی کے لئے محنت ہوتی دیکھ کر آئیں ہیں، ملک و قوم کی ترقی اکے اس مشن میںعمران خان کا دست و بازو بننا ہے ، نیویارک ضمیر خان کی پریس کانفرنس
وفد نے گورنر پنجاب چوہدری سرور ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ ،مشیر ہاوسنگ شبیر قریشی ،معاون خصوصی زلفی بخاری ، زبیر جیلانی اورڈاکٹرظفرمرزا ، اورمحتسب اعلی حافظ احسان کھوکھر سے دیگر سے ملاقاتیں کیں

وفد میں شامل  احتشام عابدی جو کہ فارما سیوٹیکل کے بزنس میں ہیں ، نے پاکستان میں زندگی بچانے والی ادوایات سازی کے بزنس میں دو سوملین ڈالرز کی سرمائیہ کاری کے حوالے سے دلچسی کا اظہار کیا

ایک سوال کے جواب میں ضمیر خان نے کہا کہ وفد میں شامل تمام کے تمام بارہ ارکان نے پاکستان کے دورے کے تمام تراخراجات اپنی جیب سے برداشت کئے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کےلئے سرمائیہ کے مواقع پیدا کرنے اور اوورسیز میں بانے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔ ان حکومتی کوششوں کے شاندار نتائج برآمد ہونا شروع ہو رہے ہیں۔ انشاءاللہ پاکستان میں وہ دن آئیں گے کہ جب بیرون ممالک سے لوگ جوق در جوق وہاں کام کے لئے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت ، تحریک انصاف نیویارک کے رہنما اور فرینڈز آف گورنر پنجاب امریکہ کے رہنما ضمیر خان نے یہاں علی بابا ریسٹورنٹ میں پاکستان کے دورے سے واپسی پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع ہر ان کے ساتھ تحریک انصاف نیویارک کے مقامی قائدین چوہدری پرویز ریاض، وسیم سید اور ظفر چیمہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ حال ہی میں ضمیر خان کی قیادت میں امریکہ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی سرمائیہ کاروں کے وفد نے وزارت اوورسیز پاکستانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان میں ضمیر خان کی قیادت میں وفد نے پاکستان میں ڈیڑھ ہفتے قیام کیا ۔ اس دوران انہوں نے اسلام آباد اور لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت وفاقی وزراءبریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ (وزیر داخلہ ) ، شبیر علی قریشی (مشیر ہاو¿سنگ) ، سید ذوالفقار بخاری (معاون خصوصی برائے وزیر اعظم ) ، زبیر جیلانی(چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ) اورڈاکٹرظفرمرزا (مشیر برائے صحت ) اورمحتسب اعلی حافظ احسان کھوکھر سمیت اہم حکام اور حکومتی شخصیات سے اہم اور تفصیلی ملاقاتیں کیں ۔ان ملااتوںمیں وفد کے ارکان کو حکومتی وزراء، حکام نے پاکستان میں تحریک انصاف کے دور میں ہونیوالی تعمیر و ترقی ، سرمائیہ کاری ، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں ہونے والے کاموںا ور مواقع کے بارے میں بتایا ۔
امریکہ واپسی پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضمیر ایچ خان نے کہا کہ پاکستان کا دورہ نہایت ہی معلوماتی اور مفید رہا۔ میں پورے یقین اور دعوے کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا ایک ایک فرد دن رات ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے محنت کررہا ہے ۔اس محنت کے نتائج برامد ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں حکمرانوں اور ارباب اختیار کو اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سرمائیہ کاری کے پوٹینشل اور امکانات کے بارے میں بتایا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں پیش آنے والی تمام ممکنہ مشکلات کا ہر ممکن سطح پر تدارک کیا جائے ۔ضمیر خان نے کہا کہ ہمیں وزیر داخلہ اعجاز شاہ ، معاون خصوصی زلفی بخاری ، گورنر پنجاب سرورچوہدری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چئیرمین سمیت ہر ملاقات میں یقین دلایا گیا کہ نہ صرف ہر آنے والے دن اوورسیز پاکستانیوں کےلئے کامیاب سرمائیہ کاری کے مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں بلکہ ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے ۔
ضمیر خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے دورے کے دوران ایک نیا پاکستان دیکھا ۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وہ دن آنے والے ہیں کہ جب اوورسیز سے پاکستانی قطار لگا کر وطن واپس جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں امن و امان ، تحفظ اور پیسے اہم عوامل ہیں ۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ یہ تمام عوامل اب پاکستان میں دستیاب ہونے جا رہے ہیں ۔
ضمیر خان نے کہا کہ ہمارے ساتھ وفد میں شامل ایک اوورسیز پاکستانی احتشام عابدی جو کہ فارما سیوٹیکل کے بزنس میں ہیں ، نے پاکستان میں زندگی بچانے والی ادوایات سازی کے بزنس میں دو سوملین ڈالرز کی سرمائیہ کاری کے حوالے سے دلچسی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کے فوری اجراء، پاکستان میں پراپرٹیز پر قبضوں سمیت دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔ اسی طرح زلفی بخاری نے بتایا کہ انشاءاللہ مارچ اپریل میں امریکہ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے پراجیکٹ پر بھی دن رات کام ہو رہا ہے۔

Overseas Pakistani investors from USA and UK visited Pakistan


ضمیر خان نے کہا کہ ہمیں ملاقاتوں کے دوران حکومتی شخصیات نے کہا کہ ہم بیرون ممالک میں جا کر اوورسیز پاکستانیوں کو ان کا پیغام دیں کہ وہ بے فکر ہو کر اپنے وطن پاکستان آئیں ، یہاں سرمائیہ کار ی کریں۔ انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم گورنر پنجاب سرورچوہدری کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے دورہ پاکستان کے دوران ہماری ہر ممکن مدد اور رہنمائی کی۔ گورنر سرور نے کرتارپور راہداری کے منصوبے کی بروقت تکمیل کےلئے جو کام کیا ، اس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ پاکستان میں ہمیں سکھ برادری کے لوگوں نے کہا کہ جس انڈیا کے لئے ہم سب کچھ کرتے رہے، اس نے ہمیں کچھ نہیں دیااور جس پاکستان سے ہمیں نفرت کاسبق پڑھایا جاتا رہا، اس نے ہمیں سب کچھ دے دیا ہے ۔ سکھ برادری نے کہا کہ وہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے ایک عظیم دوست بن کر دکھائیں گے ۔
ضمیر خان نے کہا کہ ہم پاکستان سے واپس آکر مثبت باتیں اس لئے کررہے ہیں کہ پاکستان میں اپنی آنکھوں سے خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ ترقی کے لئے محنت ہوتی دیکھ کر آئیں ہیں ۔ ہمیں ملک و قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کے اس مشن میں وزیر اعظم عمران خان کا دست و بازو بننا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ضمیر خان نے کہا کہ وفد میں شامل تمام کے تمام بارہ ارکان نے پاکستان کے دورے کے تمام تراخراجات اپنی جیب سے برداشت کئے

New York: A 12 members delegation of overseas Pakistanis headed by Zamir H. Khan  investors has visited Pakistan and explored opportunities to invest in Pakistan

https://www.facebook.com/dunyanews/videos/578286422925443/

Related Articles

Back to top button