پاکستانخبریں

اوورسیز پاکستانیو ں کو ووٹ کا اختیار ، کابینہ کو بریفنگ

بریفنگ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہکے اجلاس میں دی گئی ، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بارے میں بھی اہم صلاح و مشورے کئے گئے

وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر فروغ نسیم اور وزیر آئی ٹی امین الحق ، غوث بخش مہر، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی اہم ملاقاتیں

" "

اسلام آباد (اردونیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اوورسیز میں بسنے والے اسی لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کو آئندہ الیکشن میں ووٹ کا اختیار دینے اور الیکٹرانگ ووٹنگ مشینوں کو متعارف کروانے کے حوالے سے اہم بریفنگ دی گئی ۔اس سلسلے میں آئندہ دنوں میں حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔ عمران خان کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں ملک میں مہنائی کی صورتحال سمیت اہم امور پر بھی تفصیلی صلاح و مشورے اور فیصلے کئے گئے ۔مشیر خزانہ نے وفاقی کابینہ کو اشیاءضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔مجموعی طور پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.23فی صد آضافہ ہوا۔ جبکہ اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں میں 2فی صد کمی آئی۔زارت کامرس اور وزارت اطلاعات نے کابینہ کو خالی آسامیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

" "

وزارت کامرس نے آگاہ کیا کے اس وقت وزارت کے زیر انتظام اداروں میں وہ خالی آسامیاں ہیں جن کو یا تو ختم کیا جا رہا ہے یا جو ادارے ضم ہو رہے ہیں۔وزارت اطلاعات نے آگاہ کیا کے اس وقت 6 زیلی اداروں کے سربراہان کی آسامیاں خالی ہیں جن پر تعیناتیوں کا عمل جاری ہے۔کابینہ نے وزارت ہاوسنگ کی درخواست پر رولز آف بزنس 1973میں ترمیم منظوری کی۔ اس ترمیم کے بعد وزارت خارجہ اور وزارت دفاع اپنے زیر استعمال بلڈنگز کی خود دیکھ بھال کریں گے۔ تاہم کوئی بھی تعمیراتی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے وزارت ہاوسنگ سے NOC لینا پڑے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر فروغ نسیم اور وزیر آئی ٹی امین الحق ، غوث بخش مہر، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ،مونس الٰہی ،شیخ رشید احمد کی اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button