اوورسیز پاکستانیز

بروکلین میں بلاول بھٹو کی سالگرہ ، سرورچوہدری کا اعجاز فرخ کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان میں سیاسی قوتیں اور عوام ہمیشہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی وجہ سے جمہوری ثمرات سے مستفید ہوئے ہیں، سرور چوہدری

بلاول بھٹو زرداری ، پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا بھی مستقبل ہیں ، چوہدری اعجاز فرخ کا بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب

نیویارک (اردونیو ز )پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین کے زیر اہتمام بروکلین (نیویارک) میں پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ منائی گئی ۔ سرورچوہدری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری اعجاز فرخ تھے ۔ تقریب میں پارٹی کے مقامی ساتھیوں اور کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءنے مل کر بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پارٹی چئیرمین کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کے لئے دعا کی ۔


تقریب سے خطاب کے وران سرور چوہدری نے بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی جمہوری خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی قوتیں اور عوام ہمیشہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی وجہ سے جمہوری ثمرات سے مستفید ہوئے ہیں
سرورچوہدری نے تقریب کے مہمان خصوصی اعجاز فرخ کی پارٹی کے لئے چالیس سالہ خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا
اعجاز فرخ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ، پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا بھی مستقبل ہیں ۔ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی و استحکام کے لئے ہم پارٹی چئیرمین کے شانہ بشانہ چلیں گے ۔

Related Articles

Back to top button