پاکستان

الطاف حسین پر برطانیہ کی عدالت نے سخت پابندیاں عائد کرکے ان کی ضمانت  کو مشروط کر دیا

جج نے بانی متحدہ سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم ہے کہ ان پر دہشت گردی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے؟ جج نے الزامات کی تفصیل بانی متحدہ کو پڑھ کر سنائی

لندن: نفرت انگیز تقریر کے کیس میں بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) الطاف حسین پر برطانیہ کی عدالت نے سخت پابندیاں عائد کرکے ان کی ضمانت  کو مشروط کر دیا۔نفرت انگیز تقریر کے الزام میں ضمانت ختم ہونے پر بانی ایم کیو ایم تیسری بار لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم بھی عائد کی جس کے بعد انہیں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ پہنچایا گیا۔ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ کی موجودہ چیف مجسٹریٹ سینیئر ڈسٹرکٹ جج ایما آربوتھ ناٹ نے سماعت کی۔بانی متحدہ نے جج کے سامنے اپنے نام، تاریخ پیدائش اور ایڈریس کی تصدیق کی، جج نے بانی متحدہ سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم ہے کہ ان پر دہشت گردی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے؟ جج نے الزامات کی تفصیل بانی متحدہ کو پڑھ کر سنائی۔

https://urdu.geo.tv/latest/206284-

Related Articles

Back to top button