اوورسیز پاکستانیز

سیم خان،تحریک انصاف نیوجرسی کے صدارت کےلئے میدان میں آگئے

سیم خان کے صدارتی الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد نیوجرسی میں تحریک انصاف کی سیاست میں بھی ہلچل مچ گئی ہے

نیوجرسی میں وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بڑی تعداد میں سپورٹرز ہیں ۔ میری ان سب سے اپیل ہے کہ آئیں اس انٹرا پارٹی الیکشن میں میرا ساتھ دیں تاکہ ہم سب مل کر نیوجرسی میں پارٹی کو موثراور فعال بنا کر عمران خان کے دست و بازو بنیں ۔سیم خان

نیوجرسی (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کی متحرک ترین شخصیت ، پارٹی کے سرگرم رہنما اور متعدد پاکستانی و ساوتھ ایشین امریکن تنظیموں کے روح رواں سیم خان ، پاکستان تحریک انصاف نیوجرسی میں ہونیوالے انٹر پارٹی الیکشن میں صدارت کے لئے میدان میں آگئے ہیں ۔ سیم خان کے صدارتی الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد نیوجرسی میں تحریک انصاف کی سیاست میں بھی ہلچل مچ گئی ہے ۔سیم خان جو کہ گذشتہ سال وزیر اعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن سمیت متعدد مواقع پر پارٹی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے، کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نیوجرسی چیپٹر کو امریکہ بھر میں پارٹی کا سب سے متحرک چیپٹر بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیوجرسی میں وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بڑی تعداد میں سپورٹرز ہیں ۔ میری ان سب سے اپیل ہے کہ آئیں اس انٹرا پارٹی الیکشن میں میرا ساتھ دیں تاکہ ہم سب مل کر نیوجرسی میں پارٹی کو موثراور فعال بنا کر عمران خان کے دست و بازو بنیں ۔

Related Articles

Back to top button