اوورسیز پاکستانیز

کوینز ، نیویارک میں رمضان فوڈ باکسر کی تقسیم

علی رشید کی قیادت میں “APAG”نے مستحق نیویارکرز میں بڑی تعداد میں فوڈ پیکج تقسیم کئے


امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ( APAG)کے زیراہتمام ضرورتمندوں میں رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم (علی رشید کی قیادت میں ٹیم نے بھرپور کام کیا)


اے پیگ کمیونٹی کو امریکی سیاسی نظام کا حصہ بنانے کی کوششوں کے ساتھ انسانی خدمات میں بھی سرگرم عمل ہے،گروپ مختلف مواقع پر کمیونٹیز کی خدمت کرتا رہتا ہے


رمضان فوڈ پیکج روز مرہ کھانے پینے کی مختلف اشیاء پر مشتمل تھا، علی رشید کے ہمراہ امین غنی، چوہدری نوید انور اور دیگر ممبران لوگوں کی خدمت میں مصروف رہے


نیویارک(خصوصی رپورٹ)امریکی پاکستانی نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ(APAG) پاکستانی کمیونٹی کو امریکی سیاسی نظام کا حصہ بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے.دوسری جانب فلاحی اور انسانی خدمت میں بھی APAG بہت فعال ہے. اہم مواقع پر اے پیگ کی جانب سے کمیونٹیز کی بہترین خدمت کی جاتی ہے۔ رمضان المبارک کے موقع پر ضرورتمند اور مستحق افراد میں راشن اور گراسری کی تقسیم بھی اے پیگ کے اہم پروگراموں کا حصہ ہے.حسب معمول اس بار بھی APAG نے رمضان فوڈپیکج تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی. اے پیگ کے صدر علی رشید کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے.

رمضان پیکج آٹا،چاول،چنا،دال،بیسن، ٹی بیگ،کھجور، روح افزا،سویّاں،پھل، ڈبل روٹی اور دیگر اشیاء پر مشتمل تھے.مسلم کمیونٹیز نے APAG کا شکریہ ادا کیا جو ہر مواقع پر کمیونٹیز کی بلا تقسیم و امتیاز مدد میں مصروف رہتی ہے.اے پیگ کےصدر علی رشید نے کہا کہ وہ اپنی پوری ٹیم کے مشکور ہیں جو ہر موقع پر ان کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مستحق اور ضرورتمند افراد میں گروسری اور راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ گزشتہ تین چار سال سے جاری ہے اور ہم اسے آیندہ بھی جاری رکھیں گے.اے پیگ کی کوششوں سےحال ہی میں یو ایس کانگریس میں پاکستان کے یوم قرارداد کے موقع پر قرارداد منظور کی گئی. گروپ مختصر عرصہ میں متعدد پروگرامز منعقد کرچکا ہے۔

علی رشید کی سربراہی میں تنظیم پاکستانی کمیونٹی اور منتخب امریکی نمائندوں اور اداروں کے درمیان رابطے بڑھانے میں انتہائی موثر کردار کررہی ہے.پاکستانی ایمبیسی اور قونصلیٹ APAG کی کاوشوں کے معترف ہیں.کمیونٹی کے مختلف حلقوں کی جانب سے بھی امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کی زبردست پزیرائی کی جارہی ہے.

Related Articles

Back to top button