پاکستان

سعید حسن کی والدہ مرحومہ کی برسی

جامع مسجد بیل مور لانگ آئی لینڈ میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت

نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت ، ڈان ٹریول اور ABSٹریول نیویارک کے پریذیڈنٹ سعید حسن کی والدہ مرحومہ کی پہلی برسی یہاں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ جامع مسجد بیل مور ، لانگ آئی لینڈ میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔برسی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سعید حسن نے اپنی والدہ مرحومہ جبکہ ان کے صاحبزادے دانش نے اپنی دادی مرحومہ کی برسی کے موقع پر کی جانیوالی قرآن و فاتحہ خوانی کے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ مرحومہ کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔
اس موقع پر مولانا امتیاز الرحمان تھانوی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مرحومین کو ایصال ثواب کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ آخر میں مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی ۔

Saeed Hassan observed the first death anniversary of his mother Nazir Begum Marhoma in Long Island, New York.

ڈان ٹریول کے سعید حسن کی والدہ مرحومہ کی برسی ، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت

 

Related Articles

Back to top button