اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیویارک سٹی کمپٹرولر اور ICNAریلیف کے زیر اہتمام سینکڑوں افراد میں گرم کپڑے اور اشیائے خوردو نوش تقسیم

پروگرام میں سینکڑوں افراد میں گرم کپڑے اور اشیائے خوردو نوش تقسیم کی گئیں ، کمپٹرولر بریڈ لینڈر سمیت اہم امریکی قائدین اور ان کے نمائندوں کی شرکت، اکنا ریلیف کی خدمات کو خراج تحسین

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں مسلسل بلا امتیاز خدمات خلق میں پیش پیش تنظیم اکنا ریلیف (ICNA Relief) اور نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر کے زیر اہتمام موسم سرما کی مناسبت سے مستحق افراد میں گرم کپڑے تقسیم کئے گئے ۔ ”ونٹر گیو ایوے “(Winter Giveaway) کے نام سے ہونیوالے اس پروگرام میں مقامی شہریوں میں گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردو نوش ، تازہ پھل اور سبزیاں بھی بڑی تعداد میں تقسیم کی گئیں ۔
اکنا ریلیف کے اس پروگرام سے سینکڑوں افرادمستفید ہوئے اور انہوں نے گرم کپڑے اور اشیائے خوردو نوش حاصل کیں ۔ اس پروگرا م کے انعقاد میں کونسل وومین نٹاشا ولیمز کا بھی تعاون رہا جبکہ پروگرام میں سٹیٹ سینیٹر جان لو، سٹیٹ سینیٹر لیرائے کومری، اسمبلی وومین علیسیا ہاہنڈ مین ،اسمبلی وومین جینیفر راج کماراور کوینز بورو پریذیڈنٹ کے نمائندے بھی شریک ہوئے اور اکنا ریلیف نیویارک کے ساتھ ملکر شہریوں میں اشیاءتقسیم کیں ۔
اس موقع پر درجنوں اسٹال لگائے گئے تھے جہاں سے ضرورتمند افراد کو بڑے پیمانے پر مختلف اقسام کی چیزیں تقسیم کی گئیں جبکہ وہاں موجود افراد کے لیے فری کووڈ ٹیسٹ،فری کووڈویکسین اور فری میڈیل کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں اکنا ریلیف کا موبائل کلینک وہاں موجود تھا جہاں لوگوں کے فری بلڈ شوگر ٹیسٹ ،کولیسٹرول، ٹیسٹ اور بلڈ پریشر ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں طبی مشوروں کےلئے تجربہ کار ڈاکٹر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر اشفاق کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ ایسے لوگوں کی مدد کریں جن کے پاس انشورنسنہیں یا وہ افورڈ نہیں کر سکتے ۔
نیویارک سٹی کے کمپٹرولربریڈ لینڈر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ہم ضرورتمند مند خاندان میں ضروریات زندگی کی اشیاءتقسیم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکنا ریکیف جیسی تنظمیں کمیونٹی کے لیے بہت اہم ہیں
اسمبلی وومن نٹاشا ولیمزنے اکنا ریلیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اکنا ریلیف کئی سالوں سے خدمت خلق کا کام کررہی ہے
اکنا ریلیف نارتھ ایسٹ کے ڈایکٹر ارشد جمال کا کہنا تھا نیویارک میں لوگوں کو مسلسل مدد کی ضرورت ہے ، اس لئے اکنا ریلیف مسلسل خدمات خلق انجام دے رہی ہے اور اس سلسلے کو ہر ممکن حد تک جاری رکھے گی ۔
اس کامیاب پروگرام کے انعقاد کے لیے کمپٹرولر آفس کی عالیہ لطیف اور اکنار ریلیف ”ہنگر پری ونشن پروگرام “کے انچارج اسحاق الپار نے بھر پور کردار ادا کیا
میڈیا سے بات کرتے ہوہے اکنا نیویارک کے امیر طارق الرحمان کا کہنا تھا کہ الحمد للہ ، خدمات خلق ، مسلم امریکن کمیونٹی کی پہچان بن گئی ہے اور ہمیں اس پہچان کو نہ صرف قائم رکھنا ہے بلکہ اپنی خدمات کے دائرہ کار کو ہر ممکن حد تک آگے بڑھانا ہے ۔

Related Articles

Back to top button