اوورسیز پاکستانیز

 لانگ آئی لینڈمیں آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی کی سربراہی میں نماز عید کا کھلے میدان میں بڑا اجتماع

نماز عید ”ہیکس وِل، ، لانگ آئی لینڈ “ کے ٹرین سٹیشن کے سامنے واقع میدان میں ادا کی گئی جس کے اہتمام میں سجاد رضوی مون ، حاجی رزاق گجر سمیت دیگر نے کلیدی کردارا دا کیا

نیویارک کی اہل تشیع کمیونٹی نے آیت اللہ ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالو ی کی سربراہی میں کھلے میدان میں اتوار 24مئی کو ایک بڑے اجتماع کی صورت میں فرادیٰ کی نیت کے ساتھ نماز عیدادا کی
نماز عید میں چھ فٹ کے سماجی فاصلے کی پابندی ، حکومتی گائیڈ لائینز پر عمل ،سینکڑوں نمازیوں کی شرکت، ”ہیکس وِل “کی فضاءاللہ اکبر، نعرہ رسالت ، نعرہ حیدری کے نعروں سے گونجتی رہی
امت مسلمہ سمیت پوری انسانیت کو کرونا وائرس وبا سے نجات کےلئے خصوصی دعا ئیں کروائی گئیں ، نما ز عید کے بعد نمازیوں نے بغلگیر ہوئے بغیر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد ی، مسیحی برادری نے ماسک تقسیم کئے
قانون کے تقاضے پورے کئے گئے۔ نماز عید کے بعد ناشتے کا پرتکلف اہتمام رضوی برادران کی طرف سے ہوا تھا۔ حاجی عباس شا رضوی کی طرف سے جائے نمازوں کا اہتمام کیا گیا تھا
سجاد ہاشمی نے تکبیرات، نو شیر جعفری نے دعا پڑھائی، امام الخوئی سینٹر، انجمن جان نثار ان اہل بیت،باب العلم فاو¿نڈیشن، شاہ نجف اور المہدی سینٹر کے والنٹئیرز نے انتظامات سنبھال رکھے تھے

نیویارک (خصوصی رپورٹ) نیویارک کی اہل تشیع کمیونٹی نے معروف عالم دین آیت اللہ ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالو ی کی سربراہی میں کھلے میدان میں اتوار 24مئی کو ایک بڑے اجتماع کی صورت میں فرادیٰ کی نیت کے ساتھ نماز عید ادا کی ۔یہ نماز عید نیویارک کے نواحی علاقے ”ہیکس وِل، ، لانگ آئی لینڈ “ کے ٹرین سٹیشن کے سامنے واقع میدان میں ادا کی گئی ۔ ا س نماز عید کے اہتمام میں کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت سجاد رضوی مون، حاجی چوہدری رزاق گجر سمیت ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردارا دا کیا ۔نماز عید میں شریک نماز یوں نے چھ فٹ کے سماجی فاصلے کی پابندی سمیت حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائینز پر عمل کیا ۔
نماز عید کی ادائیگی کے وقت ”ہیکس وِل “کی فضاءاللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی ۔نماز عید میں سینکڑوں نمازیوںنے شرکت کی ۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق آیت اللہ ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالوی نے ساڑھ آٹھ بجے خطبہ شروع کیا جو کہ نو بجے تک جاری رہا ۔ نو بجے ان کی سربراہی میں نماز عید ادا کی گئی جس میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا سے اہل تشیع کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پاکستان کرسچئین ایسوسی ایشن کے مسیحی برادری کے نمائندوں نے نمازیوں میں ماسک اور دستانے تقسیم کئے اور انہیں عید کی مبارکباد بھی دی ۔
اس اجتماع کی خوبی یہ تھی کہ یہ وقت پر شروع ہوا اور وقت پر ختم ہوا۔ قانون کے تقاضے پورے کئے گئے۔ نماز عید کے بعد ناشتے کا پرتکلف اہتمام رضوی برادران کی طرف سے ہوا تھا۔ حاجی عباس شا رضوی کی طرف سے جائے نمازوں کا اہتمام کیا گیا تھا
سجاد ہاشمی نے تکبیرات پڑھائیں۔ نو شیر جعفری نے دعا پڑھائی۔ ندیم شاہ میڈیا کوریج پر مامور تھے۔ امام الخوئی سینٹر، انجمن جان نثار ان اہل بیت،باب العلم فاو¿نڈیشن، شاہ نجف اور المہدی سینٹر کے والنٹئیرز نے انتظامات سنبھال رکھے تھے۔ یہ نیویارک میں عید کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ انتظامیہ کے افراد حسنین رضوی، اسد رضوی،عباس رضوی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ حاجی محمد رزاق گجر، افتخار جعفری، تقی رضوی البقیع والے او ندیم شاہ نے اس اجتماع کو حالات حاضرہ میں غنیمت قرار دیا ۔
آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے اس موقعہ پر اخباری میڈیا بشمول نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے جبکہ امریکہ میں مسلمان ایک لڑی میں پروئے ہیں بلکہ ہم اہل کتاب تک حضور پاک صلی اللہ علیہ و آل وسلم کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔ آیت اللہ سندالوی نے کہا کہ انشاءاللہ کرونا وائرس دفعہ دور ہوگا اور ہم ایک بار پھر ویسے ہی آباد ہونگے جیسے پہلے تھے۔بلکہ پہلے سے بہتر دین کی خدمت کرینگے۔ آج عید کے دن ہم سفیر اسلام بن کر گلی گلی نگر نگر اسلام کا آفاقی پیغام امن عام کرینگے اور آقا کریمﷺ اور انکی آل ؑ سے وفا کرینگے۔
آخر میں دعائے امام زمانہ ؑ، فرزند افتخار شاہ اور زیارت امام حسین ؑ، فرزند سجاد ہاشمی نے پڑھائی ۔انتظامات دیدنی تھے۔
آیت اللہ ڈاکٹرسخاوت سندرالوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اہل تشیع میں یہ مسئلہ ہے کہ جب شرائط جماعت پوری نہ ہوں تو وہ لوگ اتحاد کیلئے نماز اکٹھی پڑھتے ہیں مگر نیت فرادیٰ کی کرتے ہیں۔تاکہ سورتوں کے پڑھنے اور لمبی دعاوں کیلئے عالم کو فالو کیا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button