پاکستان

نیویارک کی مختلف مساجد میں نماز عید کے اوقات ، اس سال فطرانہ 10ڈالرز ہوگا

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک کی مختلف مساجد اور اسلامک سنٹرز میں نماز عید کی ادائیگی کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔بعض مساجد کہ جہاں بڑی تعداد میں لوگ نماز عید پڑھنے آتے ہیں ، وہاں نمازیوںکی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک سے زائد نماز عید کی جماعتیں ہوں گی ۔ مختلف مساجد میںنماز عید کی ادائیگی کے اوقات درج ذیل ہیں

اکنا مرکز اسلامک سنٹر ،کوینز۔۔۔۔۔۔۔صبح9:00بجے
الولائیت سنٹر کوینز (نیویارک )۔۔۔۔۔۔۔صبح8:30بجے
مکی مسجد بروکلین (نیویارک )۔۔۔۔۔۔۔صبح8بجے ، بعد ازاں دو مزید عید کی جماعتیں ہوں گی
ضیاءالکرم اسلامک سنٹر ،باتھ ایونیو ، بروکلین ۔۔۔۔۔۔۔صبح7:30بجے پہلی جماعت ، دوسری جماعت 8:00بجے
گلاب بانو اسلامک سنٹر بروکلین ۔۔۔۔۔۔۔صبح 7:30بجے
بیت الکرم اسلامک سنٹر نیویوٹرش ایونیو بروکلین ۔۔۔۔۔۔۔صبح7:30بجے پہلی جبکہ8:30بجے دوسری جماعت
المصطفیٰ اسلامک سنٹر بروکلین ۔۔۔۔۔۔۔صبح 8:30بجے
مسلم سنٹر فلشنگ ، کوینز ۔۔۔۔۔۔۔صبح9:00بجے
المہدی سنٹر بروکلین ۔۔۔۔۔۔۔صبح 8:00بجے

مختلف اسلامک سنٹرز کی جانب سے اس سال فطرانہ کی رقم 10سے12ڈالرز بتائی گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button