اوورسیز پاکستانیز

جرسی سٹی کے پبلک سکولوں میں بھی 15جون کو عید کی چھٹی کا اعلان

جرسی سٹی ( اردو نیوز ) امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر جرسی سٹی کے پبلک سکول بھی 15جون کو عید الفطر کی تعطیل کے سلسلے میں بند رہیں گے ۔ جرسی سٹی بورڈ آف ایجوکیشن کی جانب سے عید کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے اور سکول کیلنڈر میں بطور تعطیل بھی شامل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ نیویارک سٹی کے بعد جرسی سٹی میں بھی سٹی کونسل نے عید کے تہوار کے موقع پر پبلک سکولز میں چھٹی کا فیصلہ کیا تھا۔
مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے سٹی انتطامیہ اور سٹی کونسل کے عید کی چھٹی کے اعلان پر مسرت اور تشکر کااظہار کیا گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button