پاکستان

امریکہ میں کانگریس مین ران رائٹ کا کورونا سے انتقال

ران رائٹ پہلے امریکی حاضر سروس کانگریس مین تھے کہ جن کی کورونا وائرس وبا کی وجہ سے موت واقع ہوئی

کانگریس مین رائٹ نے 21جنوری کو اعلان کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور ہسپتال میں داخل ہو رہے ہیں

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست ٹیکساس سے ریپبلک پارٹی سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین ران رائٹ کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔ وہ گذشتہ کئی سالوں سے پھیپھٹروں کے کینسر کے مرض میں بھی مبتلا تھے ۔67سالہ کانگریس مین رائٹ جو ریاست ٹیکساس کے 6ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ (ڈیلاس) کی یو ایس کانگریس میں نمائندگی کرتے تھے ، نے 21جنوری کو اعلان کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور ہسپتال میں داخل ہو رہے ہیں۔کانگریس مین رائٹ کی سال 2018میں کینسر کے مرض کی تشخیص بھی ہوئی تھی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ران رائٹ پہلے امریکی حاضر سروس کانگریس مین تھے کہ جن کی کورونا وائرس وبا کی وجہ سے موت واقع ہوئی ۔
ایوان نمائندگان میں اقلیتی لیڈر کیون میکارٹھی اور سپیکر نینسی پلوسی نے کانگریس مین ران رائٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

Republican Rep. Ron Wright of Texas has died, his congressional office announced in a statement Monday, saying that he had been admitted to the hospital after contracting Covid-19.

Related Articles

Back to top button