بین الاقوامی

نیویارک میں ہر ضرورت مند خاندان کےلئے چائلڈ کئیر سہولت ہونی چاہئیے ، ایرک ایڈمز

ایرک ایڈمز نے کونی آئی لینڈ ایونیوایونیوپر ”کوپو“ کے ”پری کے “ چائلڈ کئیر سنٹر کے سامنے کونسل ممبر فرح لوئیس اور ”کوپو “ کے محمد رضوی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پلان پیش کیا

نیویارک سٹی کے امیدوار ایرک ایڈمز نے نیویارک سٹی کے ایس تمام خاندان جو افورڈ نہیں کر سکتے بالخصوص کمیونٹیز آف کلرز سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کےلئے چائلڈ کئیر پلان پیش کر دیا
نیویارک سٹی کے مئیر کے عہدے کےلئے اس لئے الیکشن لڑرہا ہوں کیونکہ میں بچوںکو نیویارک سٹی کا مستقبل سمجھتا ہوں، سٹی کے مستقبل کے لئے ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل شاندار بنانا ضروری ہے ، ایرک ایڈمز
کسی بھی بچے کی زندگی میں پہلے ایک ہزار (1,000) دن بہت ہی اہم ہوتے ہیں لیکن نیویارک میں اعلیٰ معیار کے اور افورڈ ایبل چائلڈ کئیر سنٹرز بڑی تعداد میں خاندانواں کی رسائی سے باہر ہیں،ایرک ایڈمز
کونسل ممبر فرح لوئیس کا ایرک ایڈمز کے مذکورہ”چائلڈ کئیر فار آل پلان“ کی مکمل تائید و حمایت کااعلان ، ایرک ایڈمز کا پلان وقت کی ضرورت ہے، سٹی کی سروسز کی ہر ایک کےلئے یکساں دستیابی یقینی ہو گی ، فرح لوئیس
بروکلین (نیویارک) میں چائلڈ کئیر کی زیادہ سے زیادہ ضرورت ہے لیکن مسلہ یہ ہے کہ بچوں کے لئے زیادہ سے زیادہ چائلڈ کئیر سنٹرز اور جگہیں موجود نہیں ہیں ،”کوپو“ کے ایزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی
ایرک ایڈمز کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے چائلڈ کئیر کے بحران کے حوالے سے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، ایک اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر دن کام کرتی ہوں۔ میرے بچوں کو چائلڈ کئیر کی ضرورت ہے ، ٹیچر صائمہ جاوید

محمد رضوی نے مزید کہا کہ چائلڈ کئیر پرووائیڈرز کو نئے سنٹرز قائم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ جگہوں کی ضرورت ہے تاکہ والدین زیادہ سے زیادہ تعداد سے اس سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایرک ایڈمز کا پلان شاندار اور وقت کی ضرورت ہے ۔

نیویارک (اردنیو ز ) بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ وہ نیویارک سٹی کے مئیر کے عہدے کے لئے اس لئے الیکشن لڑررہے ہیں کیونکہ میں بچوںکو نیویارک سٹی کا مستقبل سمجھتا ہوں ۔ نیویارک سٹی کے مستقبل کے لئے ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل شاندار بنانا ضروری ہے ۔ یہ بات انہوں نے کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو۔COPO) اور ”پر کے سکول “ کے سامنے ”کوپو“ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی رضوی اور کونسل وومین فرح لوئیس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔
ایرک ایڈمز نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی بھی بچے کی زندگی میں پہلے ایک ہزار (1,000) دن بہت ہی اہم ہوتے ہیں لیکن نیویارک میں اعلیٰ معیار کے اور افورڈ ایبل چائلڈ کئیر سنٹرز بڑی تعداد میں خاندانواں کی رسائی سے باہر ہیں ۔ ان خاندانوں میں اقلیتی کمیونٹی کے خاندان (families of color) شامل ہیں ۔
نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ کمی کو پورا کئے بغیر ہمارے بچے پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکتے اور بچپن کے دور سے گذرنے کے بعد وہ جذباتی ، ذہنی اور فزیکل اثرات سے دوچار ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ ہم ایسے خاندان کہ جو چائلڈ کئیر کو افورڈ نہیں کر سکتے کو ان کے زیرو سے لے کر تین سال تک کے بچوں کے لئے یہ سہولت فراہم کریں ۔
ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کےلئے ضروری ہے کہ ہم چائلڈ کئیر پروائیڈرز کی لاگت کے خاتمے کے حوالے سے اقدام کر سکتے ہیں ۔ہم نیویارک سٹی کی ایسی بلڈنگز کہ جو خالی ہیں ، کو چائلڈ کئیر سنٹرز کے لئے استعمال کرسکتے ہیں اور چائلڈ کئیر سنٹرز کے حوالے سے نیویارک کے بلڈرز کو ترغیبات دے سکتے ہیں ۔
کونسل ممبر فرح لوئیس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرک ایڈمز کے مذکورہ”چائلڈ کئیر فار آل پلان“ کی مکمل تائید و حمایت کااعلان کیا ۔انہوں نے کہاکہ ایرک ایڈمز کا ”یونیورسل چائلڈ کئیر “ کی زیادہ سے زیادہ خاندانوںتک رسائی کا پلان وقت کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے سٹی کی سروسز کی ہر ایک کے لئے یکساں دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ فرح لوئیس نے کہا کہ ایرک ایڈمز ، نیویارک سٹی میں ، کمیونٹیز آف کلرز (اقلیتی و مختلف رنگ و نسل کی کمیونٹیز) کےلئے گذشتہ چالیس سالوں سے خدمات انجام دینے کے چیمئین ہیں کیونکہ جمیکا (کوینز) میں اپنی پرورش کے دوران انہوں نے بھی مشکل حالات و اقعات کاسامنا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپنی پبلک سروس کے دوران ایرک ایڈمز نے عوام کے لئے ہر مرحلے میں بھرپور جدوجہد کی ۔اس لئے میں نیویارک سٹی کے مئیر کے الیکشن کے لئے ایرک ایڈمز کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کررہی ہوں ۔
بورو پریذیڈنٹ ایڈمز نے فرح لوئیس کی جانب سے ان کے یونیرسل چائلڈ کئیر پلان اور مئیرل الیکشن میں تائید پر شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تائید ان کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہو گی اور وہ اس کے لئے ہمیشہ مشکور رہیں گے ۔
”کوپو“ کے پری کے سکول کی ٹیچر صائمہ جاوید نے خطاب کرتے ہوئے ایرک ایڈمز کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ایرک ایڈمز کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے چائلڈ کئیر کے بحران کے حوالے سے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر دن بھر چائلڈ کئیر میں کام کرتی ہوں لیکن میرے اپنے چار بچے بھی ہیں اور بچوں کی حیثیت سے انہیں بھی چائلڈ کئیر کی ضرورت ہے ۔
”کوپو“ کے ایزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروکلین (نیویارک) میں چائلڈ کئیر کی زیادہ سے زیادہ ضرورت ہے لیکن مسلہ یہ ہے کہ بچوں کے لئے زیادہ سے زیادہ چائلڈ کئیر سنٹرز اور جگہیں موجود نہیں ہیں ۔
محمد رضوی نے مزید کہا کہ چائلڈ کئیر پرووائیڈرز کو نئے سنٹرز قائم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ جگہوں کی ضرورت ہے تاکہ والدین زیادہ سے زیادہ تعداد سے اس سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایرک ایڈمز کا پلان شاندار اور وقت کی ضرورت ہے ۔

Related Articles

Back to top button