پاکستان

منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں بھارت کی ریاستی دہشت گرد پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا

پاکستان میں ہونیوالے دہشت گردی کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے۔پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے شواہد سلامتی کونسل کو پیش کر دیے ہیں۔منیر اکرم

نیویارک (اردو نیوز ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالے دہشت گردی کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے۔پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے شواہد سلامتی کونسل کو پیش کر دیے ہیں۔منیر اکرم نے اپنے ایک خطاب میں اقوام متحدہ میں بھارت کی ریاستی دہشتگرد پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نفرت انگیز ، انتہا پسند اور دہشتگرد پالیسیوں سے خطے کے تمام ممالک میں انتشار پھیلاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار اپنی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کے پیچھے بھی بھارت کا ہاتھ ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کرائے کے دہشتگردوں سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور، چینی قونصلیٹ اور پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے میں دہشتگردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔ کشمیر میں بھارتی افواج مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔
منیر اکرم نے مزید کہا کہ ہندوتوا انتہا پسند سوچ بھارت اور خطے میں انتشار کی سب سے بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو نہ روکا تو بر صغیر میں روانڈا اور بوسنیا جیسی صورتحال جنم لے سکتی ہے۔

Munir Akram hard hitting statement against India

Related Articles

Back to top button