امیگریشن نیوزکالم و مضامین

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا ماہ رمضان میں مسلم کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی

کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر واقع مکی مسجد کے سامنے 70پریسنٹ کی کمانڈنگ آفیسر کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

نیویارک (اردو نیوز )نیویارک میں ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی نیویارک پولیسڈیپارٹمنٹ نے مسلمان امریکن کمیونٹی کے ساتھ اپنے روابط کے سلسلہ کو بڑھا دیا ہے۔

ان روابط کا مقصد مسلمانوں اور پولیس کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغدینا ہے اور ماہ رمضان کے دوران مسلم کمیونٹی کو بالخصوص تراویح اور افطاری کےموقع پر مساجد اور اسلامک سینٹر زکے سامنے سکیورٹی سمیت دیگر ہر ممکنسہولیات فراہم کی جائیں۔

نیویارک پولیس کی جانب سے افطاری ، سحری اور نماز تراویح کے دوران کمیونٹی کو اہم اسلامک سنٹرز کے سامنے ڈبل پارکنگ سمیت اہم سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ 

نیویارک کے علاقے بروکلین کے 70 پریسنٹ کی کمانڈنگ آفیسر نے کونی آئی لینڈ ایونیوپر واقع مسجد مسجد کے سامنے پولیس کے جانب سے فراہم کئے جانیوالے انتظامات کاجائزہ لیا اور مسجد انتظامیہ اور کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

اس موقع پر کمیونٹی قائدین راجہ آزاد گل ، عزیز بٹ اور راجہ نزاکت سمیت دیگر مقامیکمیونٹی قائدین موجود تھے جنہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا شکرئیہ ادا کیا ۔

سیون زیرو پریسنٹ کی کمانڈنگ آفیسر نے مکی مسجد کے ساتھ واقع عزیز بٹ کے نئےبزنس پاپا حلال فرائیڈ چکن کا دورہ کیا ، انہیں نئے بزنس کے آغاز پر مبارکباد دی ۔

عزیز بٹ، راجہ آزاد گل اور راجہ نزاکت کی جانب سے کمانڈنگ آفیسر کو پھول پیش کئےگئے

Related Articles

Back to top button