خیبر سوسائٹی آف امریکہ کی تقریب حلف برداری ، زمان آفریدی نے صدارت خالد خٹک کو سونپ دی
خیبر سوسائٹی آف امریکہ کی تقریب حلف برداری ،زمان آفریدی نے نئے صدر خالد خٹک سمیت نو منتخب کابینہ کو ذمہ داریاں سونپ دیں،قونصل جنرل عامر اتوزئی نے نئے عہدیداروں سے حلف لیا
شرکاءکو خیبر سوسائٹی کی خدمات خلق بالخصوص بونیر میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کے متاثرین کے لئے کی جانیوالی 72ہزار ڈالرز کی فنڈ ریزنگ اور امدادی کاروائیوں کے بارے میں ڈاکومنٹری دکھائی گئی
خیبر سوسائٹی کے سبکدوش ہونے والے صدر زمان آفریدی نے سب سے پہلے خیبر سوسائٹی کے بانیان اور اپنی دو ٹرم کی چار سالہ صدارت کے دوران ساتھیوں کی خدمات اور تعاون کو خراج تحسین پیش کیا
چار سال کے دوران مجھے ہر قدم پر اپنے ساتھیوں کا ساتھ رہااور ہم نے خیبر سوسائٹی کو ایک ادارہ بنا دیا ہے جو کہ ایک منظم اور جمہوری نظام کے تحت آگے بڑھ رہا ہے اور آگے بڑھتا رہے گا، زمان آفریدی
مجھ پرجس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا اور سب ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرونگا ،نو منتخب صدر خالد خٹک کا خطاب ، مہمانوں کو خوش آمدید
تقریب کے آخر میں معروف پشتو گلوکار ، میوزک کمپوزر اور شاعر شاکر زیب نے اپنی گائیکی اور موسیقی کے فن کا مظاہرہ کرکے محفل میں سماں باند ھ دیا اور اپنے مشہور زمانہ گانے گائے جس پر سب جھوم اٹھے
زمان آفریدی نے عتیق صدیقی کی اہلیہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی، شرکاءکا عتیق احمد صدیقی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن پشتون کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے صدر زمان آفریدی دو ٹرم مکمل کرنے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ خالد خٹک نے نئے صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور خیبر سوسائٹی کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے ۔ لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں منعقدہ تقریب حلف برداری کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی سمیت سوسائٹی کے ارکان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کا آغا ز محمد سہیل کی جانب سے تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد سبکدوش ہونے والے صدر زمان آفریدی نے خیبر سوسائٹی کے سینئر ساتھی و معروف دانشور عتیق احمد صدیقی کی اہلیہ محترمہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی ۔ اس موقع پر شرکاءکی جانب سے عتیق احمد صدیقی سے ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔
بعد ازاں قونصل جنر ل نیویارک عامر احمد اتوزئی نے خیبر سوسائٹی امریکہ کے نو منتخب عہدیداران پریذیڈنٹ خالد خٹک، جنرل سیکرٹری محمد ناصر، سینئر وائس پریذیڈنٹ سجاد احمد خان ، وائس پریذیڈنٹ عبداللہ جان ، فنانس سیکرٹری سہیل ملک، انفارمیشن سیکرٹری امان اللہ، جوائنٹ سیکرٹری شیر ایاز خان اور وومین ونگ سیکرٹری ریحانہ مکین خان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ انہیں عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا۔تقریب حلف برداری کے بعد خیبر سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ناصر نے نظامت کے فرائض سنبھالے ۔ اس موقع پر شرکاءکو خیبر سوسائٹی کی خدمات خلق بالخصوص گذشتہ سال پاکستان میں کلاو¿ڈ برسٹ کی وجہ سے ہونیوالی طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کے متاثرین کے لئے کی جانیوالی 0ہزار ڈالرز سے زائد کی فنڈ ریزنگ سے کی جانیوالی امدادی کاروائیوں کے بارے میں ڈاکومنٹری دکھائی گئی ۔ سوسائٹی کے انفارمیشن سیکرٹری امان اللہ خان نے تفصیلات بیان کیں ۔
خیبر سوسائٹی کے سبکدوش ہونے والے صدر زمان آفریدی نے سب سے پہلے خیبر سوسائٹی کے بانیان ڈاکٹر رفیق جان مرحوم، عبدالرب خان ، حاجی شیر بہادر، مقبول خان ، موجودہ چئیرمین ڈاکٹر شفیق،رہبر تاج اکبر خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں زمان آفریدی نے اپنی دو ٹرم کی چار سالہ صدارت میں خیبر سوسائٹی کی کابینہ میں شامل اپنے تمام عہدیداران چئیرمین ڈاکٹر شفیق ،رہبرتاج اکبر خان، ڈاکٹر نصر اللہ ، ڈاکٹر جمشید خان ، عبداللہ خان ، عزیز خان ، عتیق احمد صدیقی، طاہر خان ، جمال خان ، بہادر شاہ ، محمد ناصر ، سجاد احمد خان ، عبداللہ جان ، عمران عزیز ، رحیم اللہ ، محمد سہیل، ریحانہ مکین خان سمیت سوسائٹی کے ارکان کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کامیابی کا تمام تر کریڈ ٹ ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ چار سال کے دوران مجھے ہر قدم پر اپنے ساتھیوں کا ساتھ رہااور ہم نے خیبر سوسائٹی کو ایک ادارہ بنا دیا ہے جو کہ ایک منظم اور جمہوری نظام کے تحت آگے بڑھ رہا ہے اور آگے بڑھتا رہے گا۔
زمان آفریدی نے پاکستان میں کلاو¿ڈ برسٹ ( طرفانی بارشوں ) کے متاثرین کے لئے خیبر سوسائٹی کے تحت کی جانیوالی فنڈ ریزنگ کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ 72ہزار ڈالرز کے ذریعے بونیر میں متاثرین کی مدد کی ۔ متاثرین کے لئے سولر پاور فلٹریشن پلانٹ لگوائے ،مقامی آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کام کیا۔ رہبر تاج اکبر نے جا کر کام کا جائز ہ لیا۔ فلٹریشن پلانٹ کے علاو ہ ضرورت مند اور مستحقین کی مدد بھی کی ۔زمان آفریدی نے فنڈ ریزنگ میں حصہ ڈالنے والوں کا شکرئیہ ادا کیا ۔
خیبر سوسائٹی کے نو منتخب صدر خالد خٹک کا کہنا تھا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور سب ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ خالد خٹک کا مزید کہنا تھا کہ واقعی خیبر سوسائٹی امریکہ ایک ادارہ بن گیا ہے اور ہم تنظیم کو مزید موثر اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اس سلسلے میں ہمیں اپنی پشتون کمیونٹی کی ہر وقت ضرورت رہے گی ۔ ہم تنظیم کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی خدمات خلق کے سلسلے کو بھی آگے بڑھائیں گے ۔
قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے خیبر سوسائٹی کے سبکدوش ہونے والے صدر زمان آفریدی کا شکرئیہ ادا کیا اور نو منتخب صدر خالد خٹک سمیت تنظیم کے ارکان کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی ، ملک و قوم کی سفیر ہے۔ آپ اچھے کام کریں اور آپ کے اچھے کاموں کی وجہ سے ملک و قوم کا نام از خود بلند اور روشن ہوگا۔ انہوں نے خیبر سوسائٹی کی پاکستان میں ضرورت مند اور مستحق ہم وطنو کے لئے خدمات خلق کے سلسلے کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔
معروف سکالر ، ادیب عتیق صدیقی نے خیبر سوسائٹی امریکہ کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کی اہلیہ کے انتقال کے غم میں شریک ہوئے ۔ عتیق صدیقی نے سبکدوش ہونیوالے صدر زمان آفریدی کی خدمات کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ زمان آفریدی کی خدمات کی وجہ سے خیبر سوسائٹی نے بہت ترقی کی اور تنظیم موثر اور فعال بنی ۔انہوں نے خالد خٹک سمیت خیبر سوسائٹی کے نئے عہدیداروں کو بھی ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیم کی روایات کو آگے بڑھائیں اور اسے مزید فعال بنائیں ۔
تقریب کے آخر میں معروف پشتو گلوکار ، میوزک کمپوزر اور شاعر شاکر زیب نے اپنی گائیکی اور موسیقی کے فن کا مظاہرہ کرکے محفل میں سماں باند ھ دیا اور اپنے مشہور زمانہ گانے گائے جس پر سب جھوم اٹھے ۔
Khyber Society of America Oath Taking Ceremony 2026, Khalid Khattak, Zaman Afridi, Urdu News USA



