پاکستانبین الاقوامی

فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، مئیر ممدانی کا امیگرنٹس کو حقوق کے بارے آگاہ کرنے کا انوکھا طریقہ

فیفا ورلڈ کپ ،امیگرنٹس میں پیلے اور سرخ رنگ کے اہم معلوماتی کارڈز تقسیم کئے جائیں گے جن میں ان کے حقوق اور مدد کی صورت میں اہم معلومات ہو ں گی

فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، مئیر ممدانی کا امیگرنٹس کو حقوق کے بارے آگاہ کرنے کا انوکھا طریقہ
فیفا ورلڈ کپ ،امیگرنٹس میں پیلے اور سرخ رنگ کے اہم معلوماتی کارڈز تقسیم کئے جائیں گے جن میں ان کے حقوق اور مدد کی صورت میں اہم معلومات ہو ں گی

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک ، نیوجرسی میں فیفا ورلڈ کپکے آغاز سے قبل نیویارک سٹی کے مئیر ظہران ممدانی نے امیگرنٹس کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کیا ۔ مئیر ظہران ممدانی اور سٹی حکام کی جانب سے اس سلسلے میں فیفا فٹ بال کی طرح پیلے اور سرخ کارڈز استعمال کیے گئے ہیں۔اس مہم پر ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز کی رقم خرچ کی جا رہی ہے تاکہ ورلڈ کپ کے دوران کسی بھی شہری یا مسافر کا استحصال نہ ہو۔ان پیلے اور سرخ کارڈز کو جیب میں رکھنا آسان ہے اور ان پر ضروری معلومات لکھی ہیں:
پیلے رنگ کے کارڈ پر اہم ہیلپ لائن نمبرز موجود ہیں۔ جیسے امیگریشن کی قانونی مدد، گھریلو تشدد کا شکار ہونے والوں کے لیے ہوپ ہاٹ لائن اور کام کی جگہ پر کسی بھی زیادتی کی شکایت کے لیے 311 کا نمبر۔
جبکہ سرخ رنگ کے کارڈ امیگرنٹس کو ان کے حقوق بتاتا ہے، خاص طور پر اس صورت میں اگر ان کا سامنا امیگریشن حکام (ICE) سے ہو جائے۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ کارڈز اردو سمیت دنیا کی 11 بڑی زبانوں میں چھاپے گئے ہیں تاکہ ہر کوئی اپنی زبان میں اسے سمجھ سکے۔
مئیر ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ خوشی کا موقع ہے اور ہم کسی کو بھی اس کا فائدہ اٹھا کر نیویارک کے لوگوں کو دھوکہ دینے، یا قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
نیویارک سٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس بڑے ایونٹ کے پیچھے ہوٹل ورکرز، ٹیکسی ڈرائیورز اور اسٹیڈیم کے ملازمین کی محنت ہوتی ہے جن میں سے بہت سے تارکینِ وطن ہیں۔ ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
نیویارک سٹی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے استحصال یا انسانی اسمگلنگ کی صورت میں کوئی بھی شخص (چاہے اس کا قانونی اسٹیٹس کچھ بھی ہو) مدد کے لیے اس نمبر پر فون کر سکتا ہے: (4673) HOPE-621-800-1۔ یہ سروس بالکل مفت اور خفیہ ہے۔
نیویارک سٹی میں جون کے پہلے ہفتے سے لے کر 15 جولائی تک، شہر کے افسران نیویارک کے تمام حصوں (جیسے میٹرو اسٹیشنز، مارکیٹوں اور میچ دیکھنے والی جگہوں) میں جائیں گے۔ وہ وہاں جا کر تقریباً بیس ہزار لوگوں کو مزدوروں کے حقوق کی کتابچے اور یہ کارڈز بانٹیں گے، تاکہ لوگوں کو ڈیوٹی کے اوقات، چھٹیوں اور کام کی جگہ کے تحفظ کا پتہ چل سکے۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button