نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی مفت لائیو اسکریننگ، 50 ہزار افراد کے لیے خصوصی انتظام
سنٹرل پارک کے گریٹ لان میں ، 19 جولائی کو 50 ہزار نیویارکرز کے لیے فیفا ورلڈ کپ فائنل کی مفت لائیو اسکریننگ کا اہتمام ، مئیر ممدانی
نیویارک( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے میئرظہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ نیویارکرز کو فیفا ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 19 جولائی کو سنٹرل پارک کے گریٹ لان میں 50 ہزار نیویارکرز کے لیے فیفا ورلڈ کپ فائنل کی مفت لائیو اسکریننگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
میئر ممدانی کے مطابق سنٹرل پارک میں ٹیورن آن دی گرین کے قریب ایک خصوصی ”منی فیفا ایرینا“بھی قائم کی گیا ہے جہاں فٹ بال کے شائقین کے لیے مفت کوچنگ کلینکس، ٹورنامنٹس اور اوپن پلے کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ورلڈ کپ فائنل واچ پارٹی میں شرکت کے لیے مفت ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کا آغاز جمعرات 11 جون کو صبح 10 بجے ہوگا۔ شہری آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے اس قرعہ اندازی میں حصہ لے سکیں گے۔
میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ فٹ بال دنیا کا سب سے مقبول کھیل ہے اور نیویارک اس عالمی جشن کو ہر طبقے کے لوگوں کے لیے قابلِ رسائی بنانا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ ”منی فیفا ایرینا“عوام کے لیے 10 جون سے 18 جولائی تک روزانہ صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا، جہاں بچوں، نوجوانوں اور بالغ افراد کو فٹ بال کھیلنے اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔
FIFA President Gianni Infantino inaugurates FIFA Arena mini-pitch in Central Park alongside Mayor of New York City Zohran Mamdani and Governor of New York State Kathy Hochul
FIFA Arena will remain in Central Park throughout the FIFA World Cup 2026™, offering free play and programming for more than 5,000 children from all five boroughs and beyond
A free watch party for 50,000 people in Central Park will be presented by Global Citizen for the FIFA World Cup 2026 final on 19 July



