بین الاقوامیکالم و مضامین

امریکا میں 2 لاکھ تک غیر ملکیوں کے بزنس و ٹورسٹ ویزے منسوخ کرنے کی تیاری

ٹرمپ انتظامیہ کی امریکا میں پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والے یا پہلے ہی اسائلم(سیاسی پناہ ) کے خواہش مند غیر ملکیوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی تیاری

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والے یا پہلے ہی اسائلم(سیاسی پناہ ) کے خواہش مند غیر ملکیوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ ایسے افراد کے B1 اور B2 بزنس و ٹورسٹ ویزے منسوخ کرنے پر غور کر رہی ہے جنہوں نے امریکا میں داخل ہونے کے بعد اسائلم کے لیے درخواست دی یا اس وقت پناہ کی درخواست کے عمل میں ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس اقدام سے تقریباً 2 لاکھ غیر ملکی متاثر ہو سکتے ہیں اور اگر یہ فیصلہ نافذ کیا گیا تو اسے امریکی تاریخ میں ویزوں کی سب سے بڑی اجتماعی منسوخی قرار دیا جا سکتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی دستاویزات کے مطابق 2016 سے 2026 کے دوران جاری کیے گئے B1 اور B2 ویزوں کے حامل ان افراد کو کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے جنہوں نے امریکا میں مستقل قیام کی کوشش کے طور پر اسائلم کی درخواست دائر کی ہے۔ اس کارروائی میں محکمہ خارجہ، محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی پگٹ کے مطابق حکام ایسے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کے لیے ڈی ایچ ایس کے ساتھ رابطے میں ہیں جو مختصر مدت کے دورے کے لیے امریکا آئے، لیکن بعد ازاں ملک میں مستقل قیام کے لیے اسائلم کی درخواست دے بیٹھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا باضابطہ اعلان آنے والے ہفتوں میں متوقع ہے۔ تاہم اس اقدام کو قانونی چیلنجز کا سامنا بھی ہو سکتا ہے، جس کے باعث پالیسی میں تبدیلی یا اس کے نفاذ میں تاخیر کا امکان موجود ہے۔

 

Trump Administration Plans Mass Visa Revocation for 200,000 Asylum Seekers

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے