اوورسیز پاکستانیز

کانگریس الیکشن : آغا افضل خان ریپبلکن پرائمری الیکشن میں بلامقابلہ کامیاب

نیوجرسی سٹیٹ کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 10سے ریپبلکن پارٹی کی ٹکٹ پر پاکستانی نژاد امریکی دوسری بار پرائمری میں پہنچے ہیں

آغا افضل خان کا مقابلہ چھ نومبر کو ڈیموکریٹک کانگریس مین ڈونلڈ پائین سے ہوگا

نیوجرسی (اردو نیوز ) پاکستانی نژاد امریکی آغا افضل خان پانچ جون کو ہونیوالے ریپبلکن پارٹی کے پرائمری الیکشن میں نیوجرسی کے ڈسٹرکٹ 10سے کانگریشنل پرائمری الیکشن میں بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ۔ اب جنرل الیکشن میں ا ن کا مقابلہ اس کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے موجودہ ڈیموکریٹک کانگریس مین ڈانلڈ پائین جونئیر سے ہوگا۔واضح رہے کہ آغا افضل خان نے دو سال قبل2016میں بھی ریپبلکن پارٹی کی ٹکٹ پر ہی ڈسٹرکٹ 8سے کانگریس مین کا الیکشن لڑا تھا جس میں انہوں نے 32,337 ووٹ حاصل کئے تھے تاہم اس الیکشن میں ڈیموکریٹ البائیو سائرس نے134,733ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی ۔نیوجرسی روایتی طور پر ڈیموکریٹ سٹیٹ ہے ۔آغا افضل خان جن کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بنے ہیں ، وہ بھی روایتی طور پر ڈیموکریٹ حلقے تصور کئے جاتے ہیں جہاں سے ایک عرصے سے ڈیموکریٹ پارٹی ہی جیتتی آرہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button