اوورسیز پاکستانیز

نیویارک سٹی مئیر آفس نے احسن چغتائی کی سپیشل ایڈوائزر تقرری کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا

احسن چغتائی نے گذشتہ ہفتے مئیر ایرک ایڈمز سے سٹی ہال میں خصوصی ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ایرک ایڈمز نے انہیں سپیشل ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی متحرک سیاسی و سماجی شخصیت احسن چغتائی کو اپنا سینئر ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے ۔ احسن چغتائی نے بطور سپیشل ایڈوائزر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔مئیر آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق احسن چغتائی کو نیویارک سٹی کی ساوتھ ایشن اور مسلم امریکن کمیونٹی کے لئے احسن چغتائی کو مئیر ایرک ایڈمز کو سینئر ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق سینئر ایڈوائزر کی حیثیت سے احسن چغتائی ، نیویارک سٹی میںبسنے والی ساوتھ ایشن اور مسلم امریکن کمیونٹی اور مئیر آفس میں تعلقات کے قیام اور فروغ کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ احسن چغتائی نیویارک سٹی میں مئیر آفس میں سینئر ایڈوائزر برائے مئیر جیسے اعلیٰ سطحی عہدے پر فائز ہونیوالے پہلے پاکستانی امریکن ہیں ۔50سالہ احسن چغتائی پیشے کے لحاظ سے بزنس مین ہیں اور نیویارک میں ”پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی “ (PAYS) کے پلیٹ فارم سے نیویارکرز کی خدمات خلق میں متحرک رہے ہیں ۔ ان کا شمار ایرک ایڈمز کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے اور گذشتہ سال 2021میں ہونیوالے مئیرل الیکشن میں انہوں نے ایرک ایڈمز کی انتخابی مہم میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ۔
احسن چغتائی کا کہنا ہے کہ مئیر ایرک ایڈمز نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، وہ ان کے لئے اعزاز ہے اور وہ مئیر کے اعتماد پر پورا اترنے اور ساوتھ ایشن اور مسلم امریکن کمیونٹی کے کردار کو نیویارک سٹی میں موثر اور فعال بنانے میں اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے۔

 ۔پاکستان قونصلیٹ نیویارک سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات کی جانب سے احسن چغتائی کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی گئی ہے اور ان کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی ہے 

Ahsan Chughtai, a Pakistani-American activist, has been appointed as New York City Mayor Eric Adams’ senior advisor for South Asian and Muslim affairs, it was officially announced Tuesday.
The announcement said that Chughtai, 50, will develop relationships with those communities in New York City.

Related Articles

Back to top button