پاکستانامیگریشن نیوز

پاکستانی امریکن عامر سلیم کو نیویارک یونیورسٹی میں ہالف ملین ڈالرز کافل سکالر شپ

Pakistani American Amir Salim Awarded Prestigious Full Scholarship from NYU University

عامر سلیم ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن ڈپٹی آگژلری چیف ناصر سلیم کے صاحبزادے ہیں، کمیونٹی کی ناصر سلیم کو مبارکباد

نیویارک(محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن ڈپٹی آگژلری پولیش چیف ناصر سلیم کے صاحبزادے عامر سلیم کو نیویارک یونیورسٹی ( این وائی یو ) میں چار سال کی کالج ایجوکیشن کے لئے ہالف ملین ڈالرز کا فل سکالر شپ گرانٹ ہو گیا ہے ۔ اس سکالر شپ میں عامر سلیم کی ٹیوشن اور بورڈنگ کے تمام اخراجات شامل ہونگے ۔

عامر سلیم نے مین ہیٹن سکول آف دی فیوچر سے ہائی سکول کیا ۔ سکول میں ان کی اعلیٰ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیویارک یونیورسٹی کی جانب سے عامر سلیم کو فل سکالر شپ آفر کیا گیا ۔

عامر سلیم ، نیویارک یونیورسٹی میں اپنی چار سال کی تعلیم کے دوران ڈرانہ اینڈ آرٹس میں بیچلر ڈگری حاصل کریں گے ۔ ناصر سلیم کا کہنا ہے کہ میری پوری فیملی کے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے بیٹے کو نیویارک یونیورسٹی میں اعلیٰ اور فل سکالرشپ ملا ۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بیٹے کو ہائی سکول کی طرح کالج میں بھی سرخرو کریں ۔

عامر سلیم ڈرامہ اینڈآرٹس میں فل سکالر شپ حاصل کرنے والے اہم ترین امیگرنٹس میں سے ایک ہیں ۔

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button