اوورسیز پاکستانیز

نیویارک سٹی کے امیدوار کمپٹرولر ڈیوڈ ویپرن کے اعزاز میں استقبالیہ

ڈاکٹراعجاز احمد نے ڈیوڈ ویپرن کو خوش آمدید کہا جبکہ سید عدنان بخاری نے ان کا تعارف کروا،تقریب میں انہیں پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن سپورٹ کریں گے

اسمبلی مین نے پاکستانی کمیونٹی کو اپنی ہر ممکن خدمات اور سپورٹ کا یقین دلایااور کہا کہ نیویارک سٹی کونسل اور اسمبلی آفس کی طرح اگر وہ کمپٹرولر منتخب ہوتے ہیں تو ان کے دروازے پاکستانی سمیت تمام کمیونٹیز کے لئے ہر وقت کھلے رہیں گے

نیویارک( اردو نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (APPAC)کی جانب سے نیویارک سٹی کے کمپٹرولر کے امیدوار ڈیوڈ ویپرن کے اعزاز میں یہاں فنڈ ریزنگ استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈیوڈویپرن ، اسمبلی مین ہیں اور آئندہ الیکشن میں کمپٹرولر کے امیدوار ہیں۔ اے پی پیک کی جانب سے ڈاکٹراعجاز احمد نے انہیں تقریب میں آمد پر خوش آمدید کہا جبکہ سید عدنان بخاری نے ڈیوڈ ویپنر کا تعارف کروایا۔اس موقع پر انہیں یقین دلایا گیا کہ پاکستانی کمیونٹی کے ارکان الیکشن میں ان کی ہر ممکن سپورٹ کریں گے ۔
اسمبلی مین ڈیوڈ ویپرن نے اے پی پیک کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے ضروری ہے کہ وہ انتخابی سیاست میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی کمیونٹی کے دوستوں اور سپورٹرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اوپر اعتماد کیا۔ اسمبلی مین نے پاکستانی کمیونٹی کو اپنی ہر ممکن خدمات اور سپورٹ کا یقین دلایااور کہا کہ نیویارک سٹی کونسل اور اسمبلی آفس کی طرح اگر وہ کمپٹرولر منتخب ہوتے ہیں تو ان کے دروازے پاکستانی سمیت تمام کمیونٹیز کے لئے ہر وقت کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امیگرنٹس کمیونٹیز کا نیویارک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردارہے ۔اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ امیگرنٹ کمیونٹیز بھی دیگر کمیونٹیز سے پیچھے نہ رہیں ۔ سب آگے بڑھنے اور ترقع کے مواقع سے یکساں مستفید ہوں ۔

The American Pakistani Public Affairs Committee hosted an intimate dinner for Assemblyman David Weprin in Qeens, NY.

APPAC hosts reception in honor of assemblyman David Weprin

Related Articles

Back to top button