اوورسیز پاکستانیز

نیویارک سٹی کونسل میں قائد اعظم کی 143ویں سالگرہ پر دوران اجلاس سرکاری فرمان جاری ہوگا

کونسل کے اجلاس کے دوران جس وقت قائد اعظم کے بارے میںخصوصی بیان جاری کیا جائے گا، اس وقت سٹی کونسل کے سپیکر سمیت کونسل ارکان بھی اجلاس میں موجود ہوں گے

پاکستانی امریکن کمیونٹی ، نیویارک سٹی کونسل کی قائد اعظم کے یوم پیدائش پر فرمان کے اجراءکے حوالے سے اقدام کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی، علی راشد

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی کونسل کے اجلاس میں جمعرات، 19دسمبر کو دوران اجلاس تاریخ میں پہلی بار پاکستان بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے 143ویں یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی فرمان جاری کیا جائے گا۔ فرمان پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں اور قائدین کو پیش کیا جائیگا۔ اس تاریخی تقریب میں کمیونٹی کی نمائندگی پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ اور اس کے پریذیڈنٹ علی راشد اور ان کے ساتھی کریں گے ۔
کونسل کے اجلاس کے دوران جس وقت قائد اعظم کے بارے میںخصوصی بیان جاری کیا جائے گا، اس وقت سٹی کونسل کے سپیکر سمیت کونسل ارکان بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔

امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے علی راشد کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا شمار دور اندیش، صاحب بصیرت عالمی قائدین میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف اپنی قوم کی قیاد ت کی بلکہ اقوام عالم میں افراد اور قوموں کے کردارکے حوالے سے رہنما اصول متعارف کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی ، نیویارک سٹی کونسل کی قائد اعظم کے یوم پیدائش پر فرمان کے اجراءکے حوالے سے اقدام کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی۔

New York City Council, Quaid e Azam birthday

Related Articles

Back to top button