بین الاقوامی

ریپبلکن گورنر کا ڈونلڈٹرمپ کے بارے بڑا بیان سامنے آگیا

گورنر ہچیسن کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال2024میں صدارتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو وہ ان کو سپورٹ نہیں کریں گے

آرکنساس (اردونیوز ) امریکی ریاست آرکنساس کے ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر ایسا ہچیسن کا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے ۔ گورنر ہچیسن کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال2024میں صدارتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو وہ ان کو سپورٹ نہیں کریں گے ۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں گورنر ہچیسن نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کا کیا مستقبل ہونا چاہئیے ، اس کا فیصلہ ٹرمپ کو نہیں کرنا چاہئیے ۔
واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی معیاد ختم ہونے سے قبل اپنے چند ایک خطابات میں عندئیہ دئیے تھے کہ وہ کسی نہ کسی صورت میں واپس آئیں گے ۔ امریکہ میں کوئی بھی شخص دو ٹرم سے زیادہ صدر نہیں بن سکتا۔ صدر ٹرمپ چونکہ اپنی دوسری ٹرم میں الیکشن ہار گئے تھے، اس لئے وہ چار سال کے بعد 2024میں الیکشن لڑنے کے اہل ہو سکتے ہیں تاہم دیکھنا یہ ہوگا کہ دو بار مواخذہ کئے جانے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سیاسی مستقبل کے لئے راہ ہموار کر پائیں گے یا نہیں ۔
صدر ٹرمپ کو نومبر2020میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک جو بائیڈن نے ملکی صدارتی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر شکست دی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔ ٹرمپ خاموشی توڑیں گے ، فلوریڈا میں اہم خطاب کریں گے

سال2016میں ڈونلڈ ٹرمپ جب صدر منتخب ہوئے تو امریکہ کے سب سے معمر ترین صدر تھے لیکن 78سال کی عمر میں صدر منتخب ہونے کے بعد جو بائیڈن نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا ۔دونوں امیدوار اگر ایک بار پھر سال2024کے صدارتی الیکشن میں آنے سامنے آتے ہیں تو دونوں ملک کے معمر ترین صدارتی امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کا ایوان نمائندگان میں دو بار مواخذہ ہوا لیکن سینٹ ٹرائل کے دوران انہیں بری الذمہ قرار دے دیا گیا ۔

تازہ ترین خبریں اور معلومات کے لئے اردو نیوز وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ www.urdunewsus.com
۔

 

Related Articles

Back to top button