اوورسیز پاکستانیز

بختاور بھٹو کی منگنی ، پیپلز پارٹی امریکہ کے قائدین کی مبارکباد

آصف زرداری تقریب میں شرکت کے لیے اسپتال سے اپنے گھر پہنچے جبکہ کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہوئے

نیویارک (اردونیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین آصف علی زرداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی دوبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری سے انجام پا گئی ۔بختاور بھٹو نے منگنی کے بعد اپنی منگنی کی تصویر ٹویٹ کی اور لکھا کہ ہماری منگنی ہو گئی ہے ۔ بلاول ہاوس کراچی میں منگنی کی تقریب میں بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔بختاوربھٹو اور محمودچوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔تقریب میں خاندان کے علاوہ ڈیڑھ سو اہم مہمانوں نے گائیڈ لائینز پر عمل کرتے ہوئے شرکت کی ۔آصف زرداری تقریب میں شرکت کے لیے اسپتال سے اپنے گھر پہنچے جبکہ کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہوئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے قائدین ذوالفقار بسرا،خالد اعوان ، چوہدری اعجاز فرخ، سرورچوہدری ، مدثرچوہدری ، لطیف ڈالمیا، سلمان بٹ ،سلمان ظفر ،مجیب الحسن ، میاں بشارت ، شوکت بھٹہ ، شفقت تنویر، فراست چوہدری ، حبیب میمن ، صوبی چانڈیو، ظفرچٹھہ، عذرا ڈار، ڈاکٹرفخر الدین چوہدری سمیت دیگر نے بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پر آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور دونوں فیملیز کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بختاور اور محمود دونوں کو خوشیاں دکھائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھیں ۔

The engagement ceremony of slain former prime minister Benazir Bhutto and former president Asif Ali Zardari’s elder daughter Bakhtawar Bhutto-Zardari took place at Bilawal House on Friday as prominent personalities from across the country participated in the event.

Related Articles

Back to top button