پاکستانبین الاقوامی

پاکستانی امریکن گولڈن گلوز چیمپئین جہانزیب رضوان 13جون کو نیوجرسی میں ایکشن میں نظر آئیں گے

جہانزیب رضوان ،میڈیسن سکوائر گارڈن میں گولڈن گلووز چیمپئن شپ ، پیرس اولمپکس میں پاکستانی کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ اب تک 42ایما چیرو فائٹس کرچکے ہیں

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن معروف باکسر اور گولڈ ن گلوز چیمئین جہانزیب رضوان اپنی اگلی اہم فائٹ کے لیے 13 جون بروز ہفتہ کو ٹروپیکانا، اٹلانٹک سٹی، نیو جرسی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
جہانزیب رضوان نے اپنی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی سے نہ صرف پاکستانی بلکہ پورے پاکستانی امریکن کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اب ایک بار پھر وہ رنگ میں اتر کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور جہانزیب رضوان کے شائقین کا کہنا ہے کہ آئیں، اپنے اس باصلاحیت نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کریں اور پاکستانی پرچم کو عالمی کھیلوں کے میدان میں مزید بلند ہوتے دیکھیں۔

واضح رہے کہ جہانزیب رضوان نے عالمی شہرت یافتہ باکسنگ چیمپئن ڈینی گارسیا کے زیر اہتمام 18اکتوبر کو نیویارک کے برکلے سنٹربروکلین میں اپنی بڑی پروفیشل فائٹ میں بڑی فتح حاصل کرکے امریکہ بھر سمیت دنیا میں اپنا نام بنایا تھا ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف بزنس مین راجہ رضوان کے 21سالہ صاحبزادے جہانزیب رضوان ،میڈیسن سکوائر گارڈن میں گولڈن گلووز چیمپئن شپ اپنے نام کرنے ، پیرس اولمپکس میں پاکستانی کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اب تک 42ایما چیرو فائٹس کرچکے ہیں۔
جہانزیب رضوان کا کہنا ہے کہ بارکلے سنٹر بروکلین کی بڑی پروفیشل فائٹ کے بعد اب ان کے لئے نیوجرسی میں 13جون کو ہونیوالی فائٹ ، ایک بڑی فائٹ ہے جس کے لئے وہ بھرپور تیاری سے میدان میں اتریں گے۔
جہانزیب رضوان کے والد راجہ رضوان کا کہنا ہے کہ جہانزیب نے سالوں تیاری کی اور انشاءاللہ ، وہ اس بات پھر میدان ماریں گے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ 13اکتوبر کو نیوجرسی میںجہانزیب رضوان کو سپورٹ کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔

 

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button