امریکی شہریت چھوڑ کر سیالکوٹ اور پاکستانی عوام کی خدمت کے لئے پاکستان گیا، چوہدری طارق سبحانی
مجھ سے زیادہ کون اوورسیز پاکستانوں کی خدمات کی قدر جانتا ہوگا، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے چیئرمین اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طارق سبحانی کا نیویارک میں چوہدری آصف سجاد سدھو کے استقبالیہ سے خطاب
سدھو ہاؤس بروکلین میں چوہدری طارق سبحانی اورچوہدری ناصر سبحانی کی استقبالیہ میں شرکت کے لئے آمد پر پھول پیش کئے گئے، آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور گل پاشی کی گئی
سدھو ہاو¿س کو چوہدری طارق سبحانی کے پوسٹرز ، فلیکسوں اور ویلکم سائنوں سے سجایا گیا ، احسان بھٹہ کی جانب سے تلاوت قرآن مجید ، ڈاکٹر سعید وینس نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا
آصف سجاد سدھو نے چوہدری طارق سبحانی اور چوہدری ناصر سبحانی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز اور مسرت کی بات ہے آج ہمارے ہر دلعزیز لیڈر نیویارک میں ہمارے ساتھ موجود ہیں
چوہدری طارق سبحانی اور ان کے خاندان کی سیالکوٹ اور اہل پنجاب کے لئے قابل قدر خدما ت ہیں جن پر ہمیں فخر ہے، طارق سبحانی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے آپ ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں
چوہدری طارق سبحانی نے خطاب کے دوران آصف سجاد سدھو ، ان کے صاحبزدے فہد آصف سدھو کا عزت افزائی اور پذیرائی اور نیویارک میں اہالیان سیالکوٹ سے ملاقات کروانے پر شکرئیہ ادا کیا
میں خود اورسیز پاکستانی اور پاکستانی امریکن تھا، امریکی شہریت ترک کرکے پاکستان واپس جانا پڑا، پنجاب اسمبلی سمیت ہر ایوان میںہمیشہ اوورسیز کمیونٹی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہونگا،طارق سبحانی
لینڈ ریکاڑڈ کوکمپیوٹرائز ڈ کرنے اور صاف و شفاف نظام کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ، جرائم سے صوبے کو پاک بنانے کے لئے کوشاں ہیں، میرٹ کو نافذ کررہے ہیں،چوہدر ی طارق سبحانی
آخر میں چوہدری آصف سجاد سدھو کی جانب سے طارق سبحانی ، ناصر سبحانی سمیت شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا اور طارق سبحانی کے ساتھ مل کر ان کی آمد کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری آصف سدھو کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے رکن پنجاب اسمبلی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے چیئرمین چوہدری طارق سبحانی کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ دیا گیا ۔ سدھو ہاو¿س بروکلین میں دئیے گئے استقبالیہ میں چوہدری طارق سبحانی اپنے بھائی چوہدری ناصر سبحانی کے ساتھ شریک ہوئے ۔ چوہدری طارق سبحانی جب سدھو ہاؤس پہنچے تو چوہدری آصف سجاد نے اپنے صاحبزادے چوہدری فہد آصف سدھو ، کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات رانا رفیق، چوہدری نفیس بھٹہ ، حاجی عمران ورک ، شفیق بھٹہ،ڈاکٹر سعید، احسان بھٹہ اور مسعود بھٹہ سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کے ساتھ مل کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
چوہدری طارق سبحانی اور ان کے بھائی کو پھول پیش کئے گئے ، ان پر گل پاشی کی گئی اور آتش بازی کرکے ان کی آمد پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سدھو ہاو¿س کو چوہدری طارق سبحانی کے پوسٹرز ، فلیکسوں اور ویلکم سائنوں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب کا آغاز احسان بھٹہ کی جانب سے تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹر سعید وینس نے بار گاہ رسالت ﷺ میں نہایت ہی خوبصورت انداز میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا گیا ۔
چوہدری آصف سجاد سدھو نے چوہدری طارق سبحانی اور چوہدری ناصر سبحانی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز اور مسرت کی بات ہے آج ہمارے ہر دلعزیز لیڈر نیویارک میں ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ آصف سجاد نے مزید کہا کہ چوہدری طارق سبحانی اور ان کے خاندان کی سیالکوٹ اور اہل پنجاب کے لئے قابل قدر خدما ت ہیں جن پر ہمیں فخر ہے ۔ انہوں نے چوہدری طارق سبحانی سے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے آپ ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز کے مسائل کو سو فیصد حل کو یقینی بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار جاری رکھیں ۔آصف سدھو نے تمام شرکاءاور معززین کمیونٹی کا بھی شرکت اور عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کیا۔
چوہدری طارق سبحانی نے خطاب کے دوران چوہدری آصف سجاد سدھو ، ان کے صاحبزدے چوہدری فہد آصف سدھو کا عزت افزائی اور پذیرائی اور نیویارک میں اہالیان سیالکوٹ سے ملاقات کروانے پر شکرئیہ ادا کیا۔طارق سبحانی نے کہا کہ میں خود اورسیز پاکستانی اور پاکستانی امریکن تھا۔ والد صاحب اوربھائی کے انتقال کے بعد مجھے سیالکوٹ میں اپنے خاندان کی خدمات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے امریکی شہریت ترک کرکے پاکستان واپس جانا پڑا۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ پنجاب اسمبلی سمیت پاکستان کے ہر ایوان میں ہمیشہ اوورسیز کمیونٹی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہونگا۔
چوہدر ی طارق سبحانی کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے باہر سیاست پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہتا ہوں لیکن پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بتانا چاہتا ہوں کہ موجودہ حکومت دن رات عوام کی خدمت کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لینڈ ریکاڑڈ کوکمپیوٹرائز ڈ کرنے اور صاف و شفاف نظام کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں ۔ جرائم سے صوبے کو پاک بنانے کے لئے کوشاں ہیں، میرٹ کو نافذ کررہے ہیں اور اس سے حکمران اور ارکان اسمبلی تک ماورا نہیں ہیں ۔
استقبالیہ سے خطاب کے دوران رانا رفیق سمیت کمیونٹی کے مقامی قائدین کی جانب سے چوہدری طارق سبحانی اور وریو خاندان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔آخر میں چوہدری آصف سجاد سدھو کی جانب سے طارق سبحانی ، ناصر سبحانی سمیت شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا اور طارق سبحانی کے ساتھ مل کر ان کی آمد کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
Chaudhary Tariq Subhani MPA, Asif Sajjad, Brooklyn, New York



