اوورسیز پاکستانیز

کینیڈا کی پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر ایک ماہ کی فضائی پابندی

پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔ پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے

ٹورنٹو(اردونیوز ) کینیڈا کی جانب سے پاکستان اور بھارت میں کورونا کی صورتحا ل کی وجہ سے دونوں ممالک سے کینیڈا آنے والی پروازوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے اور پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور کینڈا کا بارڈر ایک ماہ مزید بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان میں 23اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیااور یہ فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائینز اور ایس او پیز پر عملدامد کے لئے فوج سے مدد حاصل کی جائے گی۔وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایس او پیز پر ٹھیک طریقے سے عمل کیا تو شہروں میں لاک ڈاو¿ن نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے فوج کو کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرامد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر ا?ئے، ہم اب تک لوگوں کو ایس او پیز پر چلنے کا کہتے رہے ہیں لیکن لوگوں میں کوئی خوف نہیں اور کوئی احتیاط نہیں کررہے، اس لیے فوج کو پولیس اور فورسز کی مدد کرنے کا کہا ہے۔

Related Articles

Back to top button