اوورسیز پاکستانیز

تارکینِ وطن اہم ہیں: تارک وطن وراثت کا جشن منانا

تحریر : بیٹامصطفوی (کمشنر مئیرز آف دی امیگرنٹس افئیرز )

تارکین وطن ہمیشہ سے نیو یارک سٹی کی اساس رہے ہیں۔ پانچوں بروز میں 200 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں اور نیو یارک کے ہر تین باشندوں میں سے ایک غیر ملکی نژاد ہے۔ تارکین وطن ہماری معیشت کو مستحکم تر بناتے ہیں، وہ ہمارے شہر کو مزید انصاف پسند اور خوش آئند بناتے ہیں، اور وہ ہماری کمیونٹیوں کو مزید متحرک بناتے ہیں۔
اس ماہ نیو یارک سٹی میں تارک وطن وراثت ہفتہ (Immigrant Heritage Week) کے دوران، ہم نے ان تارک وطن کمیونٹیوں کی تاریخ، ثقافت اور نمایاں تعاون کا جشن منایا جو کووڈ۔۹۱ کی عالمگیر وبا سے بہر حال غیر مناسب طریقے سے متاثر ہوئے ہیں۔ جیسا کہ ہم نے گزشتہ سال دیکھا ہے، ابھی تک بہت سارے تارکین وطن ایسے لازمی کارکنان بھی رہے ہیں جن پر ہم نے اپنے شہر کو رواں دواں رکھنے کے لیے انحصار کیا ہے، اور مزید بے شمار افراد نے رضاکاروں کی حیثیت سے اپنی کمیونٹیوں کی ضرورتیں براہ راست طور پر پوری کرنے کے لیے قدم آگے بڑھائے ہیں۔ جب ہم جون 2021 میں تارک وطن وراثت ماہ کے ملکی جشن کی طرف نظر ڈالتے ہیں تو مجھے نیو یارک کے کچھ ایسے تارک وطن باشندوں کی کہانیاں شیئر کرنے پر فخر ہوتا ہے جنہوں نے عالمگیر وبا کے دوران اپنی کمیونٹیوں کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
کارلوس ایسپینوزا 1973نے (Carlos Espinoza ) سے ہی ، ایلمہرسٹ ، کوینز پھلنے پھولنے والی بیکری میں کام کیا ہے اور انہیں اس کی ملکیت حاصل ہے۔ عالمگیر وبا کی مدت کے دوران، Carlos نے اپنی بیکری کھلی رکھی جبکہ کمیونٹی کے ضرورت مند افراد کو بلا معاوضہ غذا بھی فراہم کی۔ اسی طرح، سٹی ہذا غذائی سیکورٹی سمیت، نیو یارک کے باشندوں کی بڑھتی ضرورتیں پوری کرنے میں ان کے اہم کردار کو بھی تسلیم کرتی ہے۔ چونکہ ہمیں کووڈا۔۹۱ کی عالمگیر وبا سے تعلق رکھنے والے چیلنجوں کا مسلسل سامنا ہے، لہٰذا نیو یارک کا کوئی بھی ضرورت مند باشندہ ۔ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر۔پانچوں بروز میں تقسیم والی سائٹس پر مفت غذا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، اور بہت سارے افراد ہوم ڈیلیوری کے لیے بھی اہل ہو سکتے ہیں۔ nyc.gov/GetFood پر مزید جانیں۔

کلاو¿ڈیا ورڈائنرز (Claudya Verdiners )نے عالمگیر وبا کے دوران اپنی کمیونٹی کے محفوظ اور باخبر رہنے کو یقینی بنا کر ان کا تعاون کرنے کا کام کیا ہے۔ اس امر کو سمجھنے کے بعد کہ کریول زبان بولنے والی ان کی جمعیت کے ممبران عالمگیر وبا کے تعلق سے ہونے والی ڈیولپمنٹس اور وسائل سے ناواقف تھے، اور خواندگی میں پائے جانے والے خلا کو پ±ر کرنے کے لیے، کلاڈیا نے میسنجر پلیٹ فارم وٹس ایپ پر، جسے تارک وطن کمیونٹیاں وسیع پیمانے پر استعمال کرتی ہیں، صوتی پیغامات ریکارڈ اور شیئر کر کے اپنے اوپر رہنمائی اور تازہ ترین معلومات شیئر کرنے کی ذمہ داری عائد کر لی تھی۔ ہم کلاڈیا کے شکر گزار ہیں کہ، کینارسی ، بروکلین کی ان کی کمیونٹی کے بہت سارے افرادکووڈ۔۹۱سے متعلق وسائل اور پالیسیوں کے بارے میں معلومات، بشمول کرایے میں اعانت اور بے دخلی کی روک تھام سے متعلق خدمات تک رسائی حاصل کرنے پر قادر رہے ہیں۔ تاہم، یہ بار رضاکاروں پر نہیں پڑنا چاہیے۔ اسی وجہ سے سٹی ہذا نے یقینی بنایا ہے کہ یہ وسائل اور تحفظات نیو یارک کے تمام باشندوں کے لیے دستیاب ہوں، چاہے آپ جو بھی زبان بولتے ہوں اور آپ کے ترک وطن کی حیثیت جو بھی ہو۔ رہائش میں اعانت اور سٹی کی دیگر خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں نیو یارک کے جن شہریوں کو سوالات درپیش ہوں وہ 311 پر کال کر کے اور ٹیننٹ ہیلپ لائن (Tenant Helpline) کو پوچھ کر یا nyc.gov/tenantresourceportal پر ٹیننٹ ریسورس پورٹل (Tenant Resource Portal) ملاحظہ کر کے اپنی زبان میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
مین ہانگ وانگ (Man Hong-Wan ) جیسے نیو یارک کے تارک باشندے بھی اپنی کمیونٹیوں کی صحت کا تحفظ کرنے کے لیے اضافی اقدامات کرتے رہے ہیں۔ ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے نیو یارک کے باشندے عالمگیر وبا شروع ہونے کے وقت سے ہی صف اول میں رہے ہیں، جو مین ہٹن کے چائنا ٹاو¿ن میں NYC Health + Hospitals/کمیونٹی کیئر نرس کے بطور کام کرتے رہے ہیں۔ عالمگیر وبا کے عروج کے وقت کینٹونیز بولنے والے اپنے بہت سارے مریضوں کے لیے واحد انسانی رابطہ کے بطور، مین نے اپنے مریضوں کو درکار نگہداشت انہیں موصول ہونے کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے ذاتی طور پر اور فون پر چیک کرنے کے لیے اضافی کوشش کی۔ کیونکہ مین خوب اچھی طرح جانتے ہیں کہ خاص طور پر صحت عامہ کے بحران کے دوران، ہر کسی کو سستی اور جامع طبی نگہداشت والی توجہ موصول ہونا ضروری ہے۔ اسی وجہ سے نیو یارک کے تمام باشندے اپنے ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر ( 1-844-NYC-4NYC) پر کال کر کے NYC Health + Hospitalsمیں نگہداشت صحت موصول کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، نیو یارک کے جو باشندے صحت بیمہ کے متحمل نہیں ہو سکتے یا جو اس کے لیے اہل قرار نہیں پاتے ہیں وہ پانچوں بروز میں NYC Health + Hospitals کی سہولیات میں NYC Care کی معرفت کم قیمت پر یا بلا قیمت خدمات موصول کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اندراج کروانے کے لیے(1-646-NYC-CARE) پر کال کریں یا مزید معلومات کے لیے nyccare.nyc ملاحظہ کریں۔
آپ کارلوس، کلاڈیا اور مین کی کہانیوں کے بارے میں on.nyc.gov/IHWEvents پر مزید جان سکتے اور انہیں شیئر کر سکتے ہیں۔
ہمارے پڑوسیوں اور ہماری کمیونٹیوں کا تعاون کرنے والے نیو یارک کے تارک وطن باشندوں کی بے شمار کہانیوں میں سے یہ محض چند کہانیاں ہیں۔ وہ اس امر کی یاددہانی ہیں کہ یک جہتی ہماری سب سے بڑی قوت ہے۔ اسی وجہ سے نیو یارک کے تمام باشندوں کے لیے یہ جاننا اس قدر اہم ہے کہ سٹی میں بہت ساری ایسی خدمات اور وسائل موجود ہیں جن تک آپ اپنی بول چال کی زبان میں کبھی بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ترک وطن کی حیثیت ، ادائیگی کرنے کی صلاحیت، اور ملازمت کی حیثیت سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ کیا آپ کو سٹی کی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں سوالات درپیش ہیں؟ nyc.gov/immigrants ملاحظہ کریں یا MOIA کی ہاٹ لائن کو 212-788-7654 پر، پیر تا جمعہ 9 بجے صبح تا 5 بجے شام کال کریں یا AskMOIA@cityhall.nyc.gov پر ای میل بھیجیں۔
ویسے تو اب بھی بہت سارے ایسے چیلنجز ہیں جن پر ہمیں قابو پانا ہے، مگر ہم ساتھ مل کر ایک انصاف پسند اور برابری کے قابل ریکوری تیار کریں گے تاکہ ہمارا شہر پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بن کر اس عالمگیر وبا سے ابھرے۔
(یہ مضمون اصلاً کوینز کرونیکل میں شائع ہوا تھا)

 

Related Articles

Back to top button