پاکستانبین الاقوامی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 14اپریل کو اہم دورے پر واشنگٹن پہنچیں گے

المی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) حکام سے اہم ملاقاتیں ہو نگی ۔ ملاقاتوں میں پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کے پیکج اور معاہدے کے اہم خدو خا ل کا جائزہ لیا جائے گا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے

نیویارک ( اردو نیوز ) محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ بننے کے بعد پہلی بار 14اپریل کو واشنگٹن ڈی سی آئیں گے ۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔سعودہ عرب کے بعد محمد اورنگزیب اب امریکہ کے اہم دورے پر آرہے ہیں ۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سعود ی عرب کا دورہ نہایت اہم رہا جس میں پاک سعودی معاشی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اہم معاہدے بھی طے پائے ہیں ۔

سعودی عرب کے بعد دورہ واشنگٹن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 14اپریل کو واشنگٹن پہنچنے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) حکام سے اہم ملاقاتیں ہو نگی ۔ ملاقاتوں میں پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کے پیکج اور معاہدے کے اہم خدو خا ل کا جائزہ لیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button