پاکستانامیگریشن نیوز

امریکہ میں 115سالہ معمر ترین پاکستانی خاتون سردار خاتون انتقال کر گئیں

One of America’s Oldest Pakistani American Woman, Sardar Khatoon, Passes Away in New York

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت آدم اعظم کی ساس اور ان کی اہلیہ کی والدہ ایک سال قبل امریکہ آئی تھیں، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

نیویارک میں 115سالہ معمر ترین پاکستانی خاتون سردار خاتون انتقال کر گئیں ، تدفین لاڑکانہ میں ہوگی
سردار خاتون ،پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت آدم اعظم کی ساس اور ان کی اہلیہ شاہین کی والدہ ایک سال قبل امریکہ آئی تھیں، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکہ میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کی 115معمر ترین خاتون سردار بیگم منگل ، 24مارچ کو نیویارک میں انتقال کر گئیں ۔ سردار خاتون مرحومہ ، پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت آدم اعظم کی ساس اور ان کی اہلیہ شاہیں اعظم کی والدہ تھیں ۔سردار خاتون یکم جنوری 1912میں لاڑکانہ ، پاکستان میں پیدا ہوئیں ۔ وہ ایک سال قبل ،مارچ 2024میں امیگریشن ویزے پر امریکہ آئیں تھیں اور لانگ آئی لینڈ، نیویارک میںاپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ مقیم تھیں ۔ سردار خاتون جن کا شمار پاکستانی امریکن ہی نہیںبلکہ امریکہ کی بھی معمر ترین خواتین میں ہوتا تھا، کی امریکہ کی امیگریشن کو یقینی بنانے میں لانگ آئی لینڈ ، نیویارک سے یو ایس کانگریس مین ٹام سوازی نے خصوصی کردار ادا کیا تھا۔ وہ امریکہ کی دوسری معمر ترین خاتون تھیں ۔
سردار خاتون جب امریکہ آئیں تو کانگریس مین ٹام سوازی نے ان کا پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین کے ساتھ پر تپاک استقبال کیا اور انہیں خصوصی امریکی پرچم بطور تحفہ بھی پیش کیا تھا۔
آدم اعظم کے مطابق سردار خاتون گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور منگل ، 24مارچ کو زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔سردارخاتون کی نماز جنازہ ، جمعرات 26مارچ کو آئی سی ایل آئی اسلامک سنٹر لانگ آئی لینڈ ادا کی جائے گی۔
سردار خاتون کے داماد آدم اعظم نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مرحومہ کی تدفین ان کے آبائی شہر لاڑکانہ میں ہو گی اور وہ ان کے جسد خاکی کو جمعہ ،27مارچ کو پاکستان لے کر جائیں گے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نے آدم اعظم اور ان کی اہلیہ کے ساتھ سردار بیگم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

One of America’s Oldest Pakistani American Woman, Sardar Khatoon, Passes Away in New York

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

Back to top button