اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن چوہدری ارشد کو صدمہ، لاہور میں بھائی ڈاکٹر محمد اشرف کا انتقال

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی شخصیات شیخ سہیل، ہمایوں شبیر ، حامد کیانی ، فرحان رفیع نے چوہدری محمد ارشد سے ان کے بھائی کے انتقال پراظہارتعزیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی شخصیات شیخ سہیل، ہمایوں شبیر ، حامد کیانی ، فرحان رفیع نے چوہدری محمد ارشد سے ان کے بھائی کے انتقال پراظہارتعزیت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری محمد ارشد کے بھائی پروفیسر محمد اشرف لاہور میں انتقال کر گئے ۔ وہ چار ہفتہ علیل ہوئے ، ان کا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ مثبت آیا ۔ ٹیسٹ کے بعد وہ اپنے گھر میں ہی موجود رہے جہاں ان کا ان کے دو بیٹے جو کہ دونوں ڈاکٹرز بھی ہیں ، علاج کرتے رہے ۔سانس میں دشواری کی وجہ سے انہیں پہلے میو ہسپتال اور پھر شریف سٹی میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا جہاں ان کی طبعیت بہتر ہو گئی اور ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کا کرونا ختم ہو گیا ہے اور وہ ”کرونا سروائیور“ ہیں ۔
اگلے روز ڈاکٹر محمد اشرف کی طبیعت اچانک پھر خراب ہو گئی اور وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔
پروفیسر محمد اشرف کی عمر60سال تھی ۔ان کے پسماندگان میں بیوہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ ان کے دونوں بیٹے بھی لاہور میں ڈاکٹرز ہیں ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مقامی شخصیات شیخ سہیل، ہمایوں شبیر ، حامد کیانی ، فرحان رفیع نے چوہدری محمد ارشد سے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

 

Related Articles

Back to top button