اوورسیز پاکستانیز

ڈاکٹر لقمان کا نواز شریف کی پاکستان واپسی کا خیر مقدم

پاکستانی عوام نے میاں نواز شریف کو لاہور کے جلسے میں ایک بار پھر یہ مینڈیٹ دے دیا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں کہ جہاں سے اسے روکا گیا تھا، ڈاکٹر خالد لقمان

لاہور ( اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سابق صدر ڈاکٹر خالد لقمان نے پارٹی رہنما و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر خالد لقمان نے کہا کہ میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی اور لاہور میں تاریخی جلسہ کا انعقاد عوامی مینڈیٹ کا اظہار ہے۔ پاکستانی عوام نے میاں نواز شریف کو لاہور کے جلسے میں ایک بار پھر یہ مینڈیٹ دے دیا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں کہ جہاں سے اسے روکا گیا تھا۔

ڈاکٹر خالد لقمان نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستانی عوام بھی میاں نواز شریف کو ایک بار پھر عوامی مینڈیٹ دیں گے اور انشاءاللہ میاں نواز شریف چوتھی بار پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے ۔
میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی سے قبل ڈاکٹر خالد لقمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے بھی لیگی ساتھیوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں سینیٹر خالد شاہین بٹ ، محترمہ شکیلہ لقمان( سابق رکن قومی اسمبلی ) ، کرنل (ر) مقبول ملک، میاں فیاض ، حاجی منشاءکھوکھر، ملک اکبر ، حاجی مقصود اور راحیلہ فردوس شامل تھیں ۔لیگی وفد سے ملاقات کے دوران میاں شہباز شریف نے اوورسیز میں بسنے والی مسلم لیگی ساتھیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم میاں نواز شریف کی قیادت میں انشاءاللہ ملک کو مشکلات سے نکال کر ایک بار پھر ترقی کے سفر پر گامزن کریںگے۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم میاں نواز شریف کی قیادت میں انشاءاللہ ملک کو مشکلات سے نکال کر ایک بار پھر ترقی کے سفر پر گامزن کریںگے۔

دریں اثناءڈاکٹر خالد لقمان اور بیگم شکیلہ لقمان کی جانب سے پاکستان کے دورے پر آئے پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض کے اعزاز میں بھی عشائیہ بھی دیا گیا اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔

Related Articles

Back to top button