اوورسیز پاکستانیز

ڈاکٹر محمد اعجاز احمدکی نماز جنازہ مکی مسجد بروکلین میں ادا کر دی گئی

ڈاکٹر محمد اعجاز احمد کو تین ماہ قبل کورونا ہوا جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں ان کی حالت بدستور خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر لگا دیا گیا

وہ تین ماہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چار جون کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کی عمر 65سال تھی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت ڈاکٹر محمد اعجاز احمد (کشمیر فارمیسی والے ) کی نماز جنازہ ہفتے کی صبح مکی مسجد بروکلین میں ادا کر دی گئی ۔ ان کی نماز جنازہ پیر سید میر حسین شاہ چشتی نظامی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں مرحو م کے عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹرمحمد اعجاز مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں اور ان کی سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

نماز جنازہ کے موقع پر شرکاءنہایت ہی غمگین اور اشکبار تھے اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی بروکلین(نیویارک ) ایک نہایت ہی مشفق، خدمت گارشخصیت سے محروم ہو گئی ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد اعجاز احمد کو تین ماہ قبل کورونا ہوا جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں ان کی حالت بدستور خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر لگا دیا گیا ۔ وہ تین ماہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چار جون کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کی عمر 65سال تھی اور پسماندگان میں دو بیٹے اور بیٹی کے علاوہ بیوہ شامل ہے ۔

Dr Muhammad Ijaz Ahmad passes away

Related Articles

Back to top button