خبریںاوورسیز پاکستانیز

امریکی قونصلیٹ لاہور کے آفیسر کارل راجرز کا ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا دورہ

Public Affairs Consul Karl Rogers from US Consulate Lahore Visits Emerson University in Multan

دورے کا بنیادی مقصد انگلش ورکس،انگلش ایکسس پروگرام تک ایمرسن یونیورسٹی کے طلبا کی رسائی، انٹرپرینیورشپ، خواتین کی فلاح و بہبود کے امکانات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لیے میکر سپیسز کے قیام میں امریکن قونصلیٹ کا تعاون تھا

ملتان (اظہار عباسی سے) مسٹر کارل راجرز، پبلک افیئر آفیسر، امریکن قونصلیٹ، لاہور نے اعلیٰ حکام کے وفد کے ہمراہ صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایمرسن یونیورسٹی کادورہ کیا۔ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر شیروانی اور دیگر اساتذہ کرام کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد انگلش ورکس،انگلش ایکسس پروگرام تک ایمرسن یونیورسٹی کے طلبا کی رسائی، انٹرپرینیورشپ، خواتین کی فلاح و بہبود کے امکانات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لیے میکر سپیسز کے قیام میں امریکن قونصلیٹ کا تعاون تھا۔

مسٹر کارل نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی کلین اینڈ گرین ڈرائیو کو سراہا۔ انہوں نے طالبات کے لیے مختص ایمرسن یونیورسٹی کے ایک پارک میں پودا لگایا۔ بعد ازاں انہیں فوک موسیقی اور ملتانی ثقافت کے مختلف رنگوں سے روشناس کرایا گیا۔ یونیورسٹی میں جاری 5 روزہ ثقافتی اور کھیلوں کے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر، امریکن قونصلر نے خواتین جمنازیم میں گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

وفد نے صنفی مساوات، تعلیم کے معیار، جدید تدریسی طریقہ کار، جدید ترین کیمپس مینجمنٹ سسٹم اور طلباءکی شخصیت کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ آخر میں مسٹر کارل کو وائس چانسلر کی جانب سے ملتانی اجرک اور سوہن حلوہ پیش کیا گیا

تازہ اور اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے وزٹ کرتے رہیں
Urdu News USA
www.urdunewsus.com

Related Articles

Back to top button